دعا کرنی چاہئے کہ داعش اس سے زیادہ اسلام کی آبروریزی نہ کرے: آیۃ اللہ ہاشمی

دعا کرنی چاہئے کہ داعش اس سے زیادہ اسلام کی آبروریزی نہ کرے: آیۃ اللہ ہاشمی

ہاشمی: ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ماہ مبارک رمضان کو صمیمیت، خوشگواری اور تمام اخلاقیات کی رعایت کرتے ہوئے اسلامی احکام پر عمل پیرا رہ کر گزاریں گے۔

آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے داعش نامی دہشتگرد تنظیم کی تمام تر فعالیتوں نیز افراد کو اپنی تنظیم میں جگہ دینے کو ریشہ دار بتاتے ہوئے تاکید کی کہ ماہ مبارک رمضان میں ہمیں خلوص نیت کے ساته داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کی نابودی کے لئے دعا کرنی چاہئے تا کہ اس سے زیادہ اسلام کی عزت وآبرو نہ جائے۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رئیس نے مذکورہ شعبہ کے ذمہ داران اور اراکین کے درمیان بیان کیا:ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ماہ مبارک رمضان کو صمیمیت ،خوشگواری ،اور تمام اخلاقیات کی رعایت کرتے ہوئے اسلامی احکام پر عمل پیرا رہ کر گزاریں گے۔

موصوف نے خداوند عالم سے قربت کو اس مبارک ومسعود مہینہ کا اہم ہدف بیان کرتے ہوئے اشارہ کیا :ہمیں اس  با برکت مہینہ میں کسی بهی سبب سال بهر میں پیش آنےو الی  تمام تر برائیوں اور رذائل سے اپنے وجود کو پاک کرنا چاہئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کے جرائم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صراحت فرمائی کہ یہ جاہل اور بے بنیاد گروہ عراق اور مقامات مقدسہ سے نزدیک روز بروز قتل وغارتگری کا ارتکاب کر رہا ہے۔

آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے گفتگو کے دوران رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی  مجمع تشخیص مصلحت نظام کی نظارت کی تقویت پر دی گئی ہدایات کی جانب اشارہ کرتے اضافہ کیا:اس کام کو عملی جامہ پہنانا ایک دشوار اور مشکل کام ہے ۔جس میں تمام اراکین کا تعاون درکار ہے۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رئیس آیۃ اللہ رفسنجانی نے رہبر معظم کی جانب سے نظارت کے حوالہ سے ارسال شدہ دستور العمل کے تحت کلی سیاست کے نفاذ کو اہم بتاتے ہوئے کہا:اداری سسٹم میں بعض مشکلات پائی جاتی ہیں جنہیں تمام صاحبان نظر کی مدد سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

ای میل کریں