اسلامی انجمنوں کے نام امام خمینی رہ کا پیغام

اسلامی انجمنوں کے نام امام خمینی رہ کا پیغام

یہ لوگ اسلام کا بہانہ کر کے یکے بعد دیگرے اسلام کے احکام کی خلاف ورزی کرتے جارہے ہیں یہ اپنے ان کاموں سے اسلام کی قابل فخر تاریخ کو مٹا کر اس کی جگہ ظالموں اور مستکبروں کی تاریخ کو رکحنا چاہتے ہیں۔

اسلامی انجمنوں کے نام امام خمینی رہ کا پیغام

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رہ نے اپنے پیغام میں شاہ کی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوءے کہا کہ یہ لوگ اسلام کا بہانہ کر کے یکے بعد دیگرے اسلام کے احکام کی خلاف ورزی کرتے جارہے ہیں یہ اپنے ان کاموں سے اسلام کی قابل فخر تاریخ کو مٹا کر اس کی جگہ ظالموں اور مستکبروں کی تاریخ کو رکحنا چاہتے ہیں۔

آپ کی حکومت میں اسلام کا کوئی کردار نہیں  تھا، آپ نے چند روزہ زندگی کے لیے ملک کے تمام ذخائر اسلام دشمنوں کے سپرد کر دیے۔ آپ کی حکومت میں مذہب کوئی کردار دیکھائی نہیں دیتا کیونکہ ایک اس حکومت میں ایک طرف متکبروں کے فلک بوس محل ہیں اور دوسری طرف غریبوں اور مومنوں کی عاجز جھونپڑیاں ہیں جب کہ اس حکومت میں معزز علماء کو قید اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اور اسلام کے فرزند، خواہ وہ یونیورسٹی کے طالب علم ہوں یا اسلامی علوم کے طالب علم، ان سب پر حملہ اور تشدد کیا جاتا ہے۔ اگر اس حکومت میں اسلام کا کوئی کردار ہوتا تو اس طرح مسلمانوں کے کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے جمعہ کی چھٹی کو اتوار میں تبدیل نہ کیا جاتا۔

ہماری ساری مشکلات یہ ہیں کہ آپ کی حکومت میں مذہب اور اسلام کا کوئی کردار نہیں ہے: ملک کی آزادی کو چھیننا اور اسے ایک کالونی میں تبدیل کرنا، ملک میں ہر طرف گھٹن پھیلانا جیلوں میں لوگوں کا قید ہونا، زندگی کے بنیادی ذرائع کا فقدان، ملکی دکانوں کی لوٹ مار، اسرائیل کا بازار پر قبضہ اور غیر یہودی تاجروں کو اجازت نہ دینا، یہ سب اس حقیقت کی وجہ سے ہیں کہ بادشاہ کی نظر میں مذہب کا اس کی حکومت میں کوئی کردار نہیں۔

ای میل کریں