بسیج

بسیج امام خمینی (رہ) کی کامیابیوں کا نتیجہ ہیں

انھوں نے اپنی جان مال سے امام کے اہداف اور اقدار کی محافظت کی

میزان نیوز کی رپورٹ کے مطابق:کمانڈر داوود غیاثی نے کہا؛ بسیج امام خمینی رہ کی کا میابیوں کا نتیجہ ہیں آج ایک بہترین سائنسدان یہ کہتا ہے کہ میں نے بسیجی کلچر کی وجہ سے یہ کام کیا اور اسی طرح ایک بہترین پرنسیپل ایک بہترین کمپنی کا منیجر حکومتی اور غیر حکومتی کپنیں یہی کہتی ہیں بسیجی کلچر ہم پر حاکم ہے۔

میزان نیوز کے سیاسی گروپ کی رپورٹ کے مطابق :ملک کے مغربی حصہ میں رضاکارانہ فوج کے کمانڈر جناب داوود غیاثی نے کہا کہ :انقلابی فکر امام کے اس پیغام سے شروع ہوئی جو انھوں  بسیج کی شکل گیری کے موقع پر صادر کیا تھا پہلے بسیجی جنگ تحمیلی سے پہلے بھی انقلابی تھے انھوں نے اپنی جان مال سے امام کے اہداف اور اقدار کی محافظت کی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ:بسیجی ثقافت کو امام خمینی رہ نے سیاست میں باغیوں کے خلاف،فوج میں،مساجد،اداروں،دیہاتوں اور شہروں میں ایجاد کیا اسی ثقافت کی بنا پر دو ملیون لوگوں کو فوجی ٹریننگ دی گئی جو آٹھ سالہ جنگ میں ایران کی حفاظت کرتے رہے۔

رضا کارانہ فوج کے کمانڈر نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا: بسیج کی تشکیل کے لئے امام رہ کا عاقلانہ حکم مقام معظم رہبری کے اس بیان کی کے بسیج انقلاب کے تمام گوشوں کو شامل ہوتا ہے ،سیاسی پہلو، فوجی ،ثقافتی،اوربین الاقوامی امور کو بھی شامل ہے اور خاص کر انقلاب کی حفاظت میں بسیجیوں کا اہم کردار ہے۔

غیاثی راد نے اظہار کیا: بسیج امام خمینی رہ کی کا میابیوں کا نتیجہ ہیں آج ایک بہترین سائنسدان یہ کہتا ہیکہ میں نے بسیجی کلچر کی وجہ سے یہ کام کیا اور اسی طرح ایک بہترین پرنسیپل ایک بہترین کمپنی کا منیجر حکومتی اور غیر حکومتی کپنیں یہی کہتی ہیں بسیجی کلچر ہم پر حاکم ہے اس ثقافت کی پیدایش سب کے لئےہے اور آج معاشرہ کا ہر فرد اس میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا جو شخص بھی جمہوری اسلامی ایران کے قوانین کی پیروی کرتا ہے بعض قوانین سپاہ پاسداران انقلاب اور بسیج کو بھی شامل ہیں آج 25 ملین لوگوں اپنے نیشنل کوڈ کے ساتھ اس ادارہ میں  نام لکھویا ہے اور یہ تعداد ایران کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔

ای میل کریں