حجت الاسلام کمساری: صحیح تعارف اور دقت نظر، امام خمینی کے خیالات کو سمجهنے میں مدد کرتی ہے۔
موسسہ تنظیم ونشرآثار امام خمینی ؒ کے ثقافت وفن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر معاونیں نے جماران میں واقع امام خمینی کلچر ہاؤس کا دورہ کیا۔
جماران رپورٹ کے مطابق، یہ دورہ دونوں اداروں کا ایک دوسرے سے تعاون بڑهانے کے سلسلے میں ہوا، جس میں ثقافتی افزودگی کے پروگرام کے لئے کلچر ہاؤس کی حکمت عملی اور نوجوانوں اور امام خمینی سے محبت رکهنے والوں کو جذب کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دینے کا جائزہ لیا گیا۔
حجت الاسلام و المسلمین کمساری نے دورہ میں امام خمینی کلچر ہاؤس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کلچر ہاؤس اور جماران امام بارگاہ کی موجودگی ، امام خمینی کے حوالے سے ہنری اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے لئے بہت اہم ہے۔
موسسہ تنظیم ونشرآثار امام خمینی ؒ کے ثقافت وفن کے نائب مدیر نے موسسہ کی مشن پالیسی اور امام(رح) کے افکار سے متعلق امور کی نگرانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری ذمہ داری امام خمینی کے حوالے سے ہنری،ثقافتی اور شاعری ...کے پروگراموں کا انعقاد ہے اور ہم امید کرتے ہیں کے امام خمینی کلچر ہاؤس کی مدد سے ان پروگراموں کا انعقاد قومی سطح پر کروا سکیں۔
کمساری نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اس کلچر ہاؤس کا ایک اور اہم کام امام خمینی کے فکر کی طرف سب کو اور خصوصا نوجوان نسل کو راغب کرنا اور تنظیموں اور انجمنوں کو امام خمینی کے فکر کی طرف جذب کرنا ہے۔
موسسہ تنظیم ونشرآثار امام خمینی ؒ کے ثقافت وفن کے نائب نے کہا: امام خمینی کی فکر سے منسوب ہر کام جو امام کے چاہنے والوں اور مفکروں کو جلب کر سکے اسے تمام پروگرام امام خمینی کلچر ہاؤس کے کامیابی میں اضافے کا سبب بنیں گے ۔
انہوں نے امام خمینی کی حقیقی معرفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی حقیقی معرفت اور ان کے فکر کو تحقیق کا محور قرار دینا ہمیں مختلف موضوعات پر ان کے خیالات کو سمجهنے کے لئے مواقع فراہم کرتا ہے۔
موصوف نے اپنی گفتگو کے آخر میں امام خمینی کلچر ہاؤس کے تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کلچر ہاؤس کے قیام کا فلسفہ امام خمینی کی شناخت میں اضافہ قرار دیا اور تہران بلدیہ کی طرف سےامام خمینی کے نام اور یادکو زندہ رکهنے کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
تہران بلدیہ کے ڈائریکٹر نے امام خمینی کلچر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کلچر ہاؤس کا اصلی ہدف اور پروگرام جوانوں کو جذب کرنا اور امام خمینی کی ثقافت اور ان کی اجتماعی نقطہ نظر سے ان کو آگاہ رکهنا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس موسسہ کی مدد سے یہ کلچر ہاؤ س امام خمینی کے فکری ادارہ میں تبدیل ہوجائے گی ، دورہ میں دوسرے ہنری اورثقافتی ڈائریکٹرز اور انسٹیٹوٹس نے بهی شرکت کی اور مختلف مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور یقین دہانی کروائی کہ امام خمینی کے فکر سے مربوط ہنر اور ثقافت کے پروگراموں، نمائشگاہوں، شاعری کے محفلوں اور... مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد میں تعاون جاری رکهیں گے۔