نیجیریہ کے فوجی افسران

نیجیریہ کے فوجی افسران اور ثقافتی کارکنوں نے امام خمینی (رہ) کو سلام پیش کی

ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ملک کے جنوبی جنگی علاقوں کا دورہ

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیجیریہ کے فوجی افسران اور ثقافتی سر گرم کارکنوں کو ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ملک کے جنوبی جنگی علاقوں کے دورہ کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے انھوں نے امام خمینی رہ کے حرم سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

راہیان نور کے بین الاقوامی گروپ کے سربراہ محمود دامغانی نے کہا:ایران کے اسلامی مواصلات اور ثقافتی ادارہ نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ملک کے جنوبی جنگی علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے ایک پروگرام بنایا ہے جس میں ایران کی طرف سے عراق کے ظالم بعثی حاکم اور دوسرے ممالک کے مقابلے میں آٹھ سال تک دفاع کرنے والے جوانوں کی یاد داشتوں اور بہادری کو بیان کیا جاے گا۔

انھوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا:اس پروگرام کے مطابق مختلف ممالک سے اس ملک کے موثرافراد کو جنگی علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گی ہے جن میں ایشیاء،امریکا،یورپ کے ممالک شامل ہیں جن سے مہمان ایران آے ہیں افریقی جزیرہ  سے نیجیریہ کے بعض فوجی افسران اور ثقافتی سر گرم کارکنوں نے امام خمینی رہ کے حرم میں اسلامی انقلاب کے بانی کو سلامی پیش کی۔

دامغانی نےواضح کیا:نیجیریہ کے فوجی افسران اور ثقافتی کارکنان امام خمینی رہ کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور جنگ کے زمانے میں امام خمینی رہ چیف کمانڈر کی حیثیت سے جانتے ہیں لہذا دفاع مقدس کی یاد سبب بنتی ہے تانکہ امام کی حقانیت ایرانی فوج کی مظلومیت آٹھ سال تک ایرانی قوم پر ہونے والے ظلم کو دنیا کے سامنے لایا جاے۔

انھوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا:اس وجہ سے کے تیونس وہ پہلا ملک ہے جہاں اسلامی بیداری  کی بنیاد رکھی گی اس ملک  کےثقافتی کارکنان سے ارتباطات کے ذریعے نہ صرف ثقافتی معاملات بلکہ امام رہ کے اہداف کو دنیا تک پہنچایا جاتا ہے۔

ای میل کریں