انٹرویو

امام خمینی (رہ) نے دنیا میں شیعوں کو پہچنوایا

یہ انقلاب تشیع کا انقلاب تھا

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام سید اوصاف اختر ہے اور میں ہندوستان کے شہر دہلی سے تعلق رکھتا ہوں اور ویاں میں ڈیکو ریشن کا کام کرتا ہوں۔

 

آپ نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے جانا؟

1993 سے میں امام خمینی رہ کو جانتا ہوں حالانکہ میں اس وقت بہت چھوٹا تھا اور نہ ہی با شعور تھا ہمارے گاوں میں  اہل سنت کا زیادہ بول بالا تھا لیکن جب ہم 1993 میں دہلی میں آے وہاں آ کر ہماری والدہ نے جب امام خمینی رہ کے بارے میں سنا تو ہم کو بھی بتایا کے یہ نائب امام ہیں اور یہ ہمارے مجتہد ہیں ہمیں ان کے بتاے ہوے احکام پر عمل کرنا ہے پھرہم نے ان کی بارے میں جستجو کی اور کوشش کی کے ان بارے میں مزید جان سکیں۔

 

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

امام خمینی رہ ایک بہت بڑی شخصیت تھے اور خود ہندوستان سے اندرا گاندھی ان سے ملنے کے لئے آئی اور امام خمینی رہ نے دنیا میں شیعوں کو پہچنوایا ہے اور خاص کر ہندوستان میں امام خمینی رہ کا وجود تشیع کی پہچان کا سبب بنا ہے اور شیعوں کو پنچنوایا ہی امام خمینی رہ  نے ہے اور آج پوری دنیا کے مسلمان خاص طور پر شیعہ اگر کسی مجتہد کو نہ بھی جانتے ہوں لیکن امام خمینی رہ کو ضرور جانتے ہیں ان کے بارے میں جانتے ہیں اور فخر کرتے ہیں کے امام خمینی رہ ہمارے مجتہد تھے اور انقلاب کے بعد امام خمینی رہ پوری دنیا کے ایک محبوب لیڈر بن گے اور سیاسی شخصیات نے ان کو اپنا نمونہ عمل قرار دیا اور انکی سیاست کو ایک حق پر مبنی سیاست قرار دیا۔

 

اسلامی ایران انقلاب کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

ایران میں جو انقلاب آیا یہ صرف ایک ملک کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ انقلاب تشیع کا انقلاب تھا اس انقلاب سے آج بھی لوگ جلتے ہیں اور آج بھی کافی ملک اسی وجہ سے اس انقلاب سے دشمنی کرتے ہیں کیوں کے یہاں شیعوں کی حکومت ہے جو حق پسند  حق بولنے اور حق کا ساتھ  دینے والی حکومت ہے اور اس انقلاب نے بہت کم عرصے میں دنیا میں اپنا ایک مقام بنا لیا اور آج دنیا کے ہر ملک کا میڈیا کسی نہ کسی حوالے سے اس انقلاب پر بات کرتا لوگ اب ایران کو جمھوری ملک جانتے ہیں اور اسلامی انقلاب شیعوں کے لئے فخر ہے پوری دنیا کے شیعہ اس نقلاب کی بقا کے لئے دعا اور دفاع کرتے ہیں۔

 

کیوں کر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ شاہ کو ایرن سے نکالنے میں کامیاب ہوے؟

جہاں تک میں نے سنا اور پڑھا ہے امام خمینی رہ ایک ایسے شخص تھے جو بہت زیادہ عبادت کرتے تھے حتی جب وہ مریض تھے تب  بھی اپنی عبادت کا خاص خیال رکھتے تھے اور اپنے کاموں میں خدا وند پر بھروسہ رکھتے تھے  انکا مخلص،عابد اور خدا پسند ہونا ان سب باتون کی وجہ سے لوگوں نے امام خمینی رہ کا ساتھ دیا اور امام بھی خدا کی مدد سے شاہ کو نکالنے میں کامیاب ہو گے۔

 

امام خمینی رہ نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

اتحاد بین المسلمین بہت زیادہ ضروری ہیں اور آج مبلغین بھی اس کی ضرورت پر بہت تاکید کرتے ہیں کیوں کے اختلاف سے صرف اسلام کے دشمنوں کو فائدہ ہوتا ہے اور اختلاف مسلمانوں کو کمزور کرتا ہے لیکن آج اکثر لوگ اس بات کو ماننے پر مجبور ہیں کے اتحاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

 

ایران میں آنے کے بعد آپ ایران کے بارے میں کیا کہیں گے؟

ایران ایک پر امن ملک ہے یہاں آ کر ایسا لگا ہی نہیں کے میں کسی دوسرے ملک میں آیا ہوں آج پوری دنیا میں بد امنی ہے لیکن ایران میں اس طرح کا کوئی بھی واقع رونما نہیں ہوتا اس ملک کو دیکھ کر یہاں زندگی گزارنے کو دل کرتا ہے۔

ای میل کریں