امام خمینی (ره) کا بنا کردہ ہفتہ وحدت عالم اسلام میں وقت کی ضرورت؛قاضی نادر حسین علوی

امام خمینی (ره) کا بنا کردہ ہفتہ وحدت عالم اسلام میں وقت کی ضرورت؛قاضی نادر حسین علوی

مجلس وحدت مسلمین ملتان پاکستان کے جنرل سکریٹری: صرف زبانی دعوے خرچ کرنے سے معاشرہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا بلکہ اس سلسلہ میں جب ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی ۔

ایم ڈبلیو ایم ملتان پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام قاضی نادر حسین علوی نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب میں کہا: آج ملک میں رسول خدا کی عملی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہفتہ وحدت، عالم اسلام کے لئے کسی رحمت سے کم نہیں کہا: رہر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) نے جس ہفتہ وحدت کا آغاز کیا تها آج پاکستان سمیت دنیا بهر میں اس کی شدید ضرورت ہے۔


حجت الاسلام قاضی علوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس میں رسول خدا (ص) کی عملی سیرت کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے کہا: صرف زبانی دعوے خرچ سے معاشرہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بلکہ اس سلسلہ میں جب ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی.

بشکریہ رسا نیوز ایجنسی 

ای میل کریں