سنہ۱۹۶۳ء میں نوروز کے موقع پر قم اور مدرسہ فیضیہ کربلا کا منظر پیش کر رہا تھا۔ ایسے میں کچھ لوگ امام ؒ کے دولت کدے پر آ کر امام سے عرض کرنے لگے کہ آپ اپنا گھر چھوڑ کر چند دنوں کیلئے کہیں اور چلے جائیں ۔ امام ؒ نے ان سے کہا: ’’خدا پر بھروسہ رکھو اور جاؤ۔ خمینی یہاں سے کہیں نہیں جائے گا‘‘ یہ جملہ امام نے اس قدر خدا پر توکل کے ساتھ کہا تھا کہ حاضرین متاثر ہو کر رو پڑے۔ اس جملہ کو کہتے وقت امام کی حالت دیکھنے کی تھی۔ جب امام خدا کے حوالے سے کچھ کہتے تھے تو آپ کا چہرہ ہشاش بشاش ہوجاتا تھا۔