اسلامی انقلاب کی برکت سے اچھے انسانوں کی پہچان ہوگی
راوی:حبیب اللہ عسکر اولادی
حبیب اللہ عسکر اولادی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ انہی ایام جب عبوری حکومت بننے والی تھی تو یونیورسٹیز کے کچھ محققین نے علوی مدرسہ کے ہال میں ایک میٹینگ کی اس میٹینگ میں جناب ہادوی صاحب نے ایک جملہ کہا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب قحط الرجال کے دور میں کامیاب ہوا ہے اور شاید ہمارے پاس اہم پوسٹوں اور مقامات کے لئے افراد کافی نہ ہوں امام خمینی نے ان کے جواب میں فرمایا کہ الحمد للہ اسلام نے بہت سارے مرد و خواتین کی تربیت کی ہے ہمارے پاس افراد کی نہیں بلکہ ان کی معرفت کی کمی ہے انشاء اللہ اس انقلاب کی برکت سے اہم افراد کو بہتر طریقے سے پہچان سکیں گے۔