امام خمینی کی پیشنگوئی
راوی:آیت اللہ حسین نوری
آیت اللہ حسین نوری اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں ابھی پہلوی حکومت کا تختہ نہیں الٹا تھا اور بختیار بھی وزیر اعظم تھا میں مدرسہ رفاہ مین امام خمینی کی خدمت میں پہنچا اور ان سے عرض کیا کہ جناب آپ ایک کام کریں شاہ کی پارلیمنٹ کے ممبر اس ملک کی قوم کے نمائندے ہیں اگر آپ قوم سے کہیں کہ وہ اپنے نمائندوں کو عزل کر دیں اور وہ بھی ان نمائندوں کو عزل کر دیں گے لیکن امام نے فرمایا کہ نہیں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی دو تین دنوں سب ختم ہو جائے گا۔