آپ سب سے پہلے ہمیں اپنا تعارف کریں۔
میں رضا حیدر پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں جرنلزم میرا شعبہ ہے اور روزنامہ نواے وقت کے لئے کام کرتا ہوں۔
پورے انقلاب کو میں نے اپنی نظروں سے دیکھا ہے اور جس طرح امام خمینی ایران آئے وہ سب ہم نے خبروں میں دیکھا، انقلاب ایران کا پاکستان کے شیعوں پر بہت گیرا اثر ہوا ہے اور مجھے پتا چلا ہے کہ امام کی اس تحریک نے ایران کے پڑوسی ممالک پر بہت گھری چھاپ چھوڑی ہے، لیکن اسلام دشمن عناصر اور انکے ہمفکر مسلمان حکمرانوں نے اسے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ انقلاب کے اثرات اب زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔
امام خمینی کے تفکرات کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
امام کا تفکر یہی تھا کہ اسلام کی صحیح ترویج ہو، اسلام کو صحیح طرح سے عوام تک پہونچایا جائے اور عوام اس سے فیض حاصل کر سکے، امام کا پیغام یہ تھا کہ اسلام نے ہر میدان میں راہنمائی دیا ہے۔
امام کی وہ کون سی صفت تھی جس نے آپ کو اپنی طرف جذب کیا؟
آپ کی نرم گوئی اور شفقت، ایسی صفتیں ہیں جو ہم کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں اور اسی انداز میں آپ اپنا پیغام لوگوں تک پہونچایا کرتے تھے جو سامعین کے دل بر اثر کرتا تھا۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ امام خمینی کے تفکرات کا عالم اسلام پر کتنا اثر ہوا ہے؟
جیسا کہ ہم نے بتایا شروع میں انقلاب کو روکنے کی کوشش کی گئی اس کو شیعہ انقلاب بتایا گیا جب کہ حقیقت یہ نہیں تھی امام نے اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا اور ان کا مقصد لوگوں اور مسلمانوں کا طاغوتی طاقتوں سے چھٹکارا دلانا تھا لیکن اس کا منفی انداز میں پیش کیا گیا، لیکن الحمد للہ آج ہمیں اس انقلاب کے ثمرات دکھائی دے رہے ہیں جسکی مثال آپ کو لیبیا، ٹیونش اور یمن کے انقلاب میں دکھائی دے گی۔
امام خمینی کے متعلق آپ ایک جملہ کیا کہنا چاہینگے؟
آپ انتہائی نفیس اور ہمدرد انسان تھے۔
انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایران میں آپ کیا فرق دیکھتے ہیں؟
شاہ کے دور میں ایران اخلاقی پستی کا شکار تھا غربت عروج پر تھی، محل میں شراب بہتی تھی شاہ کے حمایتیوں کے پاس پورے ایران کی دولت تھی اور عوام غربت کا شکار تھی لیکن امام کے تفکرات نے اس عوام میں انقلاب برپا کر دیا اور انہوں نے شاہ کو ملک سے باہر بھاگنے پر مجبور کر دیا اور شاہ کے حامی امریکا نے بھی اسے پناہ نہیں دی۔
امام خمینی کے قول "امریکا بہت بڑا شیطان ہے" کے متعلق آپ کی کیا راے ہے؟
موجودہ دور کا شیطان تو وہی ہے لیکن اس نے اپنے ساتھ اور بھی شیطان کھڑے کر لیے ہیں اور ان شیطانوں کا مقابلہ ایمانی جذبہ اور امام خمینی کا افکار کے ساتھ کرنا ہوگا۔