امام خمینی (رح) کی فکر آفاقی تھی کسی خاص مکتب اور علاقہ تک مخصوص نہیں تھی

امام خمینی (رح) کی فکر آفاقی تھی کسی خاص مکتب اور علاقہ تک مخصوص نہیں تھی

امام (رح) نے اپنی نہضت اپنا وظیفہ سمجھتے ہوئے وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کیا۔

امامیہ اسٹوڈ نٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور قومی مرکز میں ایک عظیم الشان امام خمینی سیمینار منعقد ہوا سیمینار میں شیعہ،سنی اسکا لرز نے خطاب کیا.خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسنین نادر نے کہا کہ:  امام راحل کی فکر آفاقی فکر تھی ان کی فکر کسی خاص مکتب اور علاقہ تک مخصوص نہیں تھی اسی لئے دنیا بھر کے مستضفین ، مظلومین اور حریت پسند امام خمینی کی فکر پر عمل پیرا ہیں. منہاج القرآن ادارہ کے رہنماء ڈاکٹر اکبر الاظہری نے کہا کہ: امام (رح) نے اپنی نہضت اپنا وظیفہ سمجھتے ہوئے وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کیا امام خمینی(رح) نے 1963 اور بعد میں ہونے والی سازشوں اور مشکلات کے باوجود اپنی حجت کو تمام کرکے یہ ثابت کیا کسی بھی دور کا حسینی وقت کے یزید کے سامنے سر نہیں جھکا سکتا۔ اسی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے یمن فلسطین عراق شام لبنان اوردنیا بھر کے دیگر مستضفین و مظلومین نے استعمار و استکباری طاقتوں کے خلاف قیام کیا اوراسلا م کے حقیقی واضح اور روشن چہرہ کو نمایاں کیا۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور نے کہا کہ : فکر امام خمینی دنیا بھر کے مستضفین وحریت پسندوں کی امیدوں کا محور ہیں پاکستا ن اور عالم اسلا م کی مشکلات کا حل اما م خمینی (رح) کی فکر کی ترویج و تحفظ ہے امام خمینی نے جو انقلاب برپا کیا جو صرف ایک خطہ تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلومین و مستضفین کی امید کا مرکزہے امام خمینی(رح) ایک جہد مسلسل کا نام ہے ۔

ای میل کریں