امام(رح) کی عظیم تحریک آپکے خلف آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں رواں دواں ہے

امام(رح) کی عظیم تحریک آپکے خلف آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں رواں دواں ہے

آپ فرمایا: جس طرح ہمار ے ائمہ اطہار(ع) نے ہمیں سفارش اور تاکید کی ہے کہ ہماری زینت بنو، برائی اور بدگوئ کاباعث نہیں ائمہ(ع) کا یہ دستور اور ہدایت ان تمام علاقوں كے لئے جہاں شیعیان زیادہ اقلیت میں ہیں، زیادہ اہمیۤت رکھتی ہے۔

امام خمینی (رح) کے عزیز یادگارنے اپنے برازیل کے دورہ میں، ''فوز "جیسے اهم ترین شہر کا ویزیٹ کیا، آپ نے امام خمینی کے حسینیہ میں،شہر کے شیعیان سے خطاب فرمایا۔

جماران کے مطابق :آیت اللہ سید حسن خمینی شهر فوز کے لبنانی شیعیان کی دعوت پروهاں پهنچے ۔ آپ نے اظہار فرمایا:جب کوئی باانصاف انسان دنیا کے مختلف علاقوں كو قریب سے دیکھتا ہے جگه جگه امام (رح) اور آپ کی مقدس تحریک کی عظمت و شان کو دیکھتا اورپورے وجودسے درک کرتا ہے ۔امام وہ الٰہی انسان ہیں جنھوں نے اپنے قیام اور نهضت کا آغاز دنیوی،مادی اہداف،معیارات اور حسابات سے بلکل ہٹ کر کیا اورآج بهی سالوں سال گزرنے کے بعد بھی آپ کی آوازاورفریاد کی گونج دنیا کے کونے کونے میں سنائی دیتی ہے۔

آپ نے مزید فر مایا: الحمدللہ امام(رح) کی انقلابی تحریک امام کے بعد آپ كےخلف صالح حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی رہبری و قیادت میں اپنی منزل کی طرف تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے،آپ کا وجود تمام مسلمانان عالم اور خاص كر شیعیان کے لئے باعث فخر اور عزت ہے ۔

سیدحسن خمینی یہ واضح کرتے ہوئے کہ امام ،انسانوں کے دلوں ،ضمیر اور ان کی عقل سے خطاب کرتے تھے اس بات کی تاکید کی : ہمارے دشمن کیونکہ امام (رح)کے پیام اور عظیم الٰهی تحریك کی حیراں كں پھیلتی ہوئی شعاعوں اوردرخشندگی کی مادی تفسیر کرنے سے عاجز و نا توان ہیں اس لئے ہمیشہ تہمت اور جهوٹ كاسهارا لیتے ہیں اور ہم پر تخریب کارحتی ٹروریسٹ کا الزام لگاتے ہیں،لیکن لوگوں کے دل اور عقل، انقلاپ اور امام کا پیام کو دل و جان سے قبول کرتی ہے ، آپ یقین ركهیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ هر روزیه چراغ زیادہ روشن اور تابناک ہو گا۔

یادگارامام نے دنیا میں جهاں بهی شیعیان اقلیت هیں ان كی اهم ترین ذمہ داری مثلی اخلاق و كردار اور محبت سے بهری زندگی کے سایہ میں مکتبِ تشیع کو فروغ دینا اور ہر قسم کی ایسی حركات اور كردار سے جودوسروں كی مذھبی و دینی جذبات اور احساست کو بڑھکایں شدت کے ساتھ دوری کرنا پتایا۔

آپ نے مزید فر مایا:جس طرح ہمار ے ائمہ اطہار(ع) نے ہمیں سفارش اور تاکید کی ہے کہ''کونو النا زینا ولا تکونوا علینا شینا'' (ہماری زینت بنو ،برائی اور بدگوئ کاباعث نہیں) ائمہ (ع) کایہ دستور اور ہدایت ان تمام علاقوں كے لئے جہاں شیعیان زیادہ اقلیت میں ہیں زیادہ اہمیۤت رکھتی ہے۔

ای میل کریں