امام خمینی (رہ) نے خدا کی راہ میں استقامت، پائداری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اس کی راہ میں کامیابی پر اطمینان دلایا اور فرمایا: ہم اس تحریک میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہم اسے ایک ایرانی تحریک نہیں بلکہ اسلامی،ظالموں، ستمگروں اور مستکبروں کے سامنے مستضعفین کی تحریک سمجھتے ہیں مجھے امید ہے مستضعفین کی حکومت ظالموں و ستمگروں کی حکومت پر غالب آئے گی۔ دامن اسلام میں انسانی تکامل اور اس کی ترقی کے تمام پہلو موجود ہیں اسی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ ہر جگہ اسلام کا بول بولا ہوگا، لہذا تمام اقوام کو بیدار ہو کر اسلام اور امت مسلمہ کی خاطر قیام کرنا چاہئے
منگل, اکتوبر 15, 2019 04:55
ہمارے ائمہ اطہار علیہم السلام کو بھی اس طرح کی مشکلات کا سامنا رہا ہے لہذا یہ ماننا پڑے گا کہ اس طرح کی مشکلات سب کے لئے ہیں اور ان کے سامنے ہمیں استقامت اور پائداری کا ثبوت دینا ہوگا اور خداوندمتعال صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
اتوار, اکتوبر 13, 2019 03:57
مجاہدین کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے
پير, ستمبر 30, 2019 12:58
امام خمینی(رح) سے ملاقات
هفته, ستمبر 28, 2019 12:55
امام خمینی(رح) دفاع مقدس میں ایرانی فوج کی فدا کاریوں کو یاد کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ ایران کی مسلحانہ اور رضاکارانہ فوج کو اس بات کا علم کا ہونا چاہیے کہ آپ کی اس کامیابی کی وجہ ایمان ، اتحاد اور یکجہتی سے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ملک کا دفاع ہے اس کے علاوہ آپ کی اس کامیابی میں ایرانی عوام کا اہم کردار ہے ایرانی عوام نے ایمان، اخلاص اور اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ملک کا دفاع کیا اور اس عظیم جنگ میں جیت حاصل کی۔
هفته, ستمبر 28, 2019 11:43
عراقی فوج اور عراق کے مظلوم مسلمانوں نے صدام حسین کی ظالم اور جابر حکومت کی کرواھٹ کو چکا ہے صدام نے عراقی عوام کے ساتھ وہی کیا ہے جو رضا شاہ نے ایران کے مسلمانوں کے ساتھ کیا تھا عراقی عوام کو بھی ایرانی مسلمانوں کی طرح ظالم اور جابر حکومت کے خلاف قیام کرنا چاہیے صدام ایک ظالم اور جابر حاکم ہے جس نے عراق کے علماء کا نا حق خون بہایا ہے اس کے علاوہ صدام نے عراق کے مسلمانوں پر طرح طرح کے ظلم کئے ہیں صدام نے رضا شاہ کی طرح امریکہ کی خوشی کے لئے عراق کی عوام اور علماء کو اپنے مظالم کا نشانہ بنایا۔
منگل, ستمبر 24, 2019 02:01
کوئی یہ فکر نہ کرے کہ ایرانی حکومت اور اور ایرانی فوج جواب دینے سے قاصر ہے جب بھی ضرورت محسوس ہو گی میں ایرانی عوام کے نام پیغام دوں گا اور صدام حسین اور اس کے حامیوں کے لئے یہ بات ثابت ہو جاے گی کہ ایران کسی بھی حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ہماری جوابی کاروائی میں اس بات کا خیال رکھا جاے گا کہ ہمارے جواب سے عراق کی مظلوم عوام کو نقصان نہ پہنچے لیکن اگر عراق نے اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی تو میں ایرانی قوم کو ملک کا دفاع کرنے کا حکم دوں گا۔
پير, ستمبر 23, 2019 10:13
ہمارا اسلحہ ایمان ہے ہمارا اسلحہ اسلام ہے ہم ایمان اور اسلام کے ہتھیاروں کے ذریعے آگے بڑیں گے اور اسی اسلحہ کے ساتھ ہم دشمن کو نابود کریں گے جیسا کہ ہم نے ابھی تک اسی اسلحہ سے دنیا کی سپر طاقتوں کو نابود کیا ہے اور دشمن کو اپنی خاک سے دور کیا ہے لیکن ایک بار پھر یہ سپر طاقتیں ایران کے خلاف سازش کر کے حالات کو کشیدہ بنانے کی کوشش میں ہیں لیکن اگر کسی نے بھی اسلامی جمہوری ایران کے خلاف کوئی کاروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا ہم جنگ نہیں کریں گے لیکن اپنا دفاع ضرور کریں گے۔
هفته, ستمبر 21, 2019 07:22