فلسطین کی حمایت کرنا شرعی ذمہ داری ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی
جیسا کہ میں اس سے پہلے بھی اس بات کو بیان کر چکا ہوں کہ ایرانی عوام کی تحریک ایک اسلامی تحریک ہے وہ اپنی تحریک کو اسلام کی خاطر چلا رہے ہیں آج اگر ایرانی عوام شاہ کی مخالف ہے کیوں کہ شاہ ایک ظالم اور جابر انسان ہے اسلام ایک ظالم اور جابر حاکم کی اطاعت کی اجازت نہیں دیتا ایران کی عوام صہیونیزم نطام کی مخالف ہے اس نظام نے کبھی بھی ایرانی عوام کی راے کو اہمیت نہیں دی یہ ایک طاغوتی نظام ہے جس کے خلاف اسلام نے تحریک چلانے کو واجب اور اس کی اطاعت کو حرام قرار دیا ہے ہماری یہ لڑائی ظلم کے خلاف ہے اور جب تک ظالم اور ظلم نابود نہیں ہوں گے ہماری تحریک اسی طرح باقی رہے گی۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے نوفل لوشاتو میں ایک فلسطینی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوے فرمایا جیسا کہ میں اس سے پہلے بھی اس بات کو بیان کر چکا ہوں کہ ایرانی عوام کی تحریک ایک اسلامی تحریک ہے وہ اپنی تحریک کو اسلام کی خاطر چلا رہے ہیں آج اگر ایرانی عوام شاہ کی مخالف ہے کیوں کہ شاہ ایک ظالم اور جابر انسان ہے اسلام ایک ظالم اور جابر حاکم کی اطاعت کی اجازت نہیں دیتا ایران کی عوام صہیونیزم نطام کی مخالف ہے اس نظام نے کبھی بھی ایرانی عوام کی راے کو اہمیت نہیں دی یہ ایک طاغوتی نظام ہے جس کے خلاف اسلام نے تحریک چلانے کو واجب اور اس کی اطاعت کو حرام قرار دیا ہے ہماری یہ لڑائی ظلم کے خلاف ہے اور جب تک ظالم اور ظلم نابود نہیں ہوں گے ہماری تحریک اسی طرح باقی رہے گی۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے ایرانی عوام کی اسلامی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ایرانی عوام اسلام کی راہنمائی میں اغیار اور ظالمین کے خلاف تحریک چلا رہی ہے اس وقت ایرانی عوام کو اس بات کا احساس ہو چکا ہے ہیکہ رضا شاہ کے اندر حکومت کرنی کی صلاحیت نہیں پائی جاتی شاہ کے بعد اس کا نا خلف بیٹا تخت پر بیٹھ گیا لوگوں کو اس سے امیدیں تھیں لیکن وہ اپنے باپ سے بھی بد تر نکلا اس نے ایرانی عوام کو اغیار کا غلام بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ایک ایسے ملک میں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے اسلام کے خلاف سازشیں کرنے لگا ۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ فلسطین پر اسرائیل کا نا جائز قبضہ ہے جبکہ اسرائیل کو دنیا کی سپر طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ایرانی عوام فلسطین کو اپنا جزء مانتی ہے اور ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم اسرائیل کے نا جائز قبضے کی مذمت کرتے ہیں ایران کے مسلمان اسرائیل کے قبضے کو قانونی نہیں مانتے شاہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوے تعلقات کے مخالف ہیں ہم اپنی آخری سانس تک فلسطین کی حمایت کریں گے اور انشاء اللہ اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوے فلسطین کی مظلوم عوام کا دفاع کریں گے۔