امام خمینی

یونیورسٹی کی اصلاح ملک کی اصلاح ہے: امام خمینی(رح)

یونیورسٹی کی اصلاح ملک کی اصلاح ہے: امام خمینی(رح)

یونیورسٹی کی اصلاح ملک کی اصلاح ہے: امام خمینی(رح)

آپ جانتے ہیں کہ اگر کسی ملک کی اصلاح کرنی ہو تو اس کی یونیورسٹیز کی اصلاح کرنی چاہیے کیوں کہ ہر ملک کو چلانے والے انھی یونیورسٹیز سے نکل کر آتے ہیں لہذا یونیورسٹی کی اصلاح کرنے سے ملک کی اصلاح ہو گی اور یونیورسٹی کے منحرف ہونے سے پورا ملک انحراف کا شکار ہو گا ملک کے اجرائی کاموں میں یونیورسٹیز کا اہم کردار ہے لھذا ہمیں اس کے اساتید کی بھی اصلاح کرنی ہو گی کیوں کہ ممکن ہے ایک استاد کے منحرف ہونے سے شاگرد بھی اس چیز کا شکار ہوں اگر ہمیں بھی اپنے ملک کی اصلاح کرنی ہے اگر ہمیں بھی اس ملک کو اسلامی ملک بنانا ہے تو ہمیں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کی اصلاح کرنی ہو گی۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے راہنما امام خمینی (رح) نے قومی یونیورسٹی کے ٹرسٹیز بورڈ کے اعلی حکام سے ہونے والی ملاقات کے دوران یونیورسٹیز میں اصلاح کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوے فرمایا کہ آپ جانتے ہیں کہ اگر کسی ملک کی اصلاح کرنی ہو تو اس کی یونیورسٹیز کی اصلاح کرنی چاہیے کیوں کہ ہر ملک کو چلانے والے انھی یونیورسٹیز سے نکل کر آتے ہیں لہذا یونیورسٹی کی اصلاح کرنے سے ملک کی اصلاح ہو گی اور یونیورسٹی کے منحرف ہونے سے پورا ملک انحراف کا شکار ہو گا ملک کے اجرائی کاموں میں یونیورسٹیز کا اہم کردار ہے لھذا ہمیں اس کے اساتید کی بھی اصلاح کرنی ہو گی کیوں کہ ممکن ہے ایک استاد کے منحرف ہونے سے شاگرد بھی اس چیز کا شکار ہوں اگر ہمیں بھی اپنے ملک کی اصلاح کرنی ہے اگر ہمیں بھی اس ملک کو اسلامی ملک بنانا ہے تو ہمیں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کی اصلاح کرنی ہو گی۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا ہمیں آج تک جتنا نقصان پہنچا ہے وہ یونیورسٹیز سے پہنچا ہے کیوں کہ انقلاب سے پہلے ہماری یونیورسٹیز نہ اسلامی تھیں اور نہ ہی ان میں ایرانی ثقافت رائج تھی آج بھی اسلامی انقلاب کے دشمن ہماری یونیورسٹیز کے ذریعے اس انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر ایک یونیورسٹی مغرب کی غلام بن جاے گی تو پورا ملک اس کا غلام بن سکتا ہے لھذا اس بات کو مد نظر رکھتے ہوے ہمیں سب سے پہلے یونیورسٹیز کے اساتید اور طلباء کی اصلاح کرنی ہو گی انھیں دشمن کی سازشوں سے آگاہ کرنا ہو گا۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹیز کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ یونیورسٹی علم کا مرکز ہے اس کا ہونا ضروری ہے لیکن ایک فاسد یونیورسٹی کے ہونے سے نہ ہونا بہتر ہے کیوں کہ اس کہ نہ ہونے سے لوگ جاہل رہیں گے لیکن اس کے ہونے سے جوان گمراہ ہوں گے اس بنا پر یونیورسٹی کا مسئلہ بہت اہم مسئلہ ہے سب کو ملک کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا امام (رہ) نے اسلامی انقلاب کی برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شاہ نے جن یونیورسٹیز کو اسلام کے خلاف استعمال کیا تھا آج انھی یونیورسٹیز کے طلباء اسلام کا دفاع کرتے ہوے شہید ہو رہے ہیں یہ اسلامی انقلاب کا نتیجہ ہے۔ 

ای میل کریں