آیۃ اللہ دستغیب کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا پیغام تسلیت
فرزندان اسلام،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی نسل کے لئے شہادت کوئی نئی بات نہیں شہادت ہمارے لئے افتخار ہے ہمارے ائمہ اطہار علھیم السلام نے مسجد کوفہ سے لے کر صحرای کربلا تک اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کی ہیں ایران کے مسلمان بھی اس شہادت طلب جذبے سے مستثنی نہیں ہیں اسلامی انقلاب کا اس طرح کے اصحاب حسین علیہ السلام سے دامن بھرا ہے جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں اور کرنے کے لئے تیار ہیں قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سب سے زیادہ ہماری قوم کے شہداء کھڑے ہوں گے جنہوں نے اسلام کے دفاع میں اپنی جان نثار کی ہے ہمارے علماء اور ائمہ جمعہ نے بھی اسلام کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے آیۃ اللہ دستغیب کی شہادت کے موقع پر اپنے تسلیت پیغام میں فرمایا فرزندان اسلام،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی نسل کے لئے شہادت کوئی نئی بات نہیں شہادت ہمارے لئے افتخار ہے ہمارے ائمہ اطہار علھیم السلام نے مسجد کوفہ سے لے کر صحرای کربلا تک اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کی ہیں ایران کے مسلمان بھی اس شہادت طلب جذبے سے مستثنی نہیں ہیں اسلامی انقلاب کا اس طرح کے اصحاب حسین علیہ السلام سے دامن بھرا ہے جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں اور کرنے کے لئے تیار ہیں قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سب سے زیادہ ہماری قوم کے شہداء کھڑے ہوں گے جنہوں نے اسلام کے دفاع میں اپنی جان نثار کی ہے ہمارے علماء اور ائمہ جمعہ نے بھی اسلام کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ شہید مدنی اور شہید دستغیب کیا قصور ہے ان کا قصور یہی ہیکہ وہ محروم اور مستضعفین لوگوں کے مدد گار تھے ان کو کس قصور میں قتل کیا گیا ہے اگر آپ نے ان کو اسلام سے وفاداری کے جرم میں شہید کیا ہے تو ان بچوں کی کیا غلطی ہے جو ابھی گہوارے میں ہیں ان بچوں کا کیا قصور ہے ان مسلمان بچوں کا قصور یہی ہیکہ وہ امریکا کی آمریت کے خلاف ہیں آج امریکی جنایتکاروں نے ایک بار پھر ایک اہم اور بڑی شخصیت کو بغیر کسی کی وجہ سے شہید کیا انہوں نے اپنے اس جرم سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمانوں کو سوگوار بنا دیا ہے حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالحسین دستغیب اخلاق کے معلم اور اسلامی قوانین کے پابند تھے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ امریکی اہلکاروں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ہماری قوم شہادت کو اپنے لئے افتخار سمجھتی ہے ہمیں شہادت سے کوئی خوف نہیں اس طرح کی شہادتوں سے ہمارے ارادے مضبوط ہوں گے امریکہ اور اس کے حامیوں نے ایک بار پھر ایران میں دہشتگردانہ حملہ کرکے ایک بے گناہ عالم کو شہید کیا ہے میں اس موقع پر امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف اور ایران کی بہادر قوم کی خدمت تسلیت عرض کرتا ہوں۔