بہشت زہرا سلام اللہ علیھا میں امام خمینی(رح) کی تاریخی تقریر

بہشت زہرا سلام اللہ علیھا میں امام خمینی(رح) کی تاریخی تقریر

اسلامی انقلاب کے بانی سالوں جلاوطنی گزارنے کے بعد ایک فروری 1979 کو اپنے وطن واپس پہنچے جہاں ہزاروں چاہنے والے آپ کے استقبال کے لئے موجود تھے امام (رہ) مہرا آباد ہوائی اڈے سے سیدھا بہشت زہرا(س) پہنچے جہاں انہوں لاکھوں کی تعداد میں موجود اپنے چاہنے والوں کے درمیان ایک تاریخی تقریر کی۔

هفته, فروری 01, 2020 03:47

مزید
فلسطین کی حمایت کرنا شرعی ذمہ داری ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

فلسطین کی حمایت کرنا شرعی ذمہ داری ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

جیسا کہ میں اس سے پہلے بھی اس بات کو بیان کر چکا ہوں کہ ایرانی عوام کی تحریک ایک اسلامی تحریک ہے وہ اپنی تحریک کو اسلام کی خاطر چلا رہے ہیں آج اگر ایرانی عوام شاہ کی مخالف ہے کیوں کہ شاہ ایک ظالم اور جابر انسان ہے اسلام ایک ظالم اور جابر حاکم کی اطاعت کی اجازت نہیں دیتا ایران کی عوام صہیونیزم نطام کی مخالف ہے اس نظام نے کبھی بھی ایرانی عوام کی راے کو اہمیت نہیں دی یہ ایک طاغوتی نظام ہے جس کے خلاف اسلام نے تحریک چلانے کو واجب اور اس کی اطاعت کو حرام قرار دیا ہے ہماری یہ لڑائی ظلم کے خلاف ہے اور جب تک ظالم اور ظلم نابود نہیں ہوں گے ہماری تحریک اسی طرح باقی رہے گی۔

اتوار, دسمبر 15, 2019 02:19

مزید
کونسا تعلیمی نظام ملک کی ترقی کا سبب بن سکتا ہے؟

کونسا تعلیمی نظام ملک کی ترقی کا سبب بن سکتا ہے؟

ہماری حکومت کی شکل اسلامی جمہوری ہے جمہوری کا مطلب یہ ہیکہ اکثریت کی راے پر متکی ہے اسلامی کا مطلب یہ ہیکہ ہمارا بنیادی قانون اسلامی قوانین کے مطابق ہے لیکن ہمارے علاوہ کسی دوسرے اسلامی ملک کا بنیادی قانون اسلامی قوانین کے مطابق نہیں ہے ہماری یونیورسٹیاں بھی اسلامی یونیورسٹیاں ہیں جس ملک کی یونیورسٹیاں اسلامی ہوں گی وہ ملک اسلامی ہوگا اس ملک کا معاشرہ اسلامی معاشرہ ہوگا اس ملک ثقافت اسلامی ثقافت ہو گی ہر ملک کا تعلیمی نظام اس کی بقا اور کامیابی کا راز ہے ہمارا تعلیمی نظام اسلامی تعلمیمی نظام کے مطابق ہے ہم اپنے اس تعلیمی نظام سے انسان بنائیں گے ایسے جوان تیار کریں گے جو اسلام کی راہ میں جان قربان کرنے کے تیار رہیں گے ہمارے جوان اس ملک کی ثقافت کو اسلامی ثقافت میں تبدیل کریں گے طلباء کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار کر سکتے ہیں۔

هفته, دسمبر 07, 2019 08:17

مزید
امریکی نواز حکومت کو قبول نہیں کریں گے:امام خمینی(رح)

امریکی نواز حکومت کو قبول نہیں کریں گے:امام خمینی(رح)

ہماری اور ہماری قوم کی سب سے پہلی مانگ یہ ہیکہ شاہ حکومت چھوڑ دے لیکن ہمارا مسئلہ صرف شاہ نہیں ہے بلکہ ہم ہر اس حکومت کے مخالف ہیں جس میں ایرانی عوام کی راے شامل نہ ہو یا وہ بھی شاہ کی طرف ان سپر طاقتوں سے وابستہ ہو تو ہم شاہ کی طرح ایسی حکومتوں کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے ہماری تحریک صرف شاہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہر اس حکومت کے خلاف ہو گی جو ان طاقتوں کی غلامی کرے گی کی جن کو شاہ نے بٹھایا ہوا ہے اگر کوئی حکومت ایرانی عوام کی راے کو اہمیت نہیں دے گی ہم اس کی بھی مخالفت کریں گے ہمیں ایرانی قوم کی خدمت کرنا ہے میں ایران میں رہوں یا کہیں باہر مجھے یہ دیکھنا ہیکہ میں کہاں سے اپنی قوم کی بہتر خدمت کر سکتا ہوں۔

هفته, نومبر 30, 2019 11:49

مزید
ایران میں ہو رہے ظلم کا ذمہ دار امریکا ہے:امام خمینی(رح)

ایران میں ہو رہے ظلم کا ذمہ دار امریکا ہے:امام خمینی(رح)

حالیہ دنوں میں ایرانی عوام نے احتجاجوں اور نعروں سے اس بات کو واضح کر دیا ہیکہ وہ پہلوی بادشاہت کو نہیں چاہتے ایرانی عوام نے شاہ اور اس کی حکومت کے خلاف راے دے دی ہے اب اگر کوئی ایرانی عوام کی مخالفت کرے گا اور شاہ کو باقی رکھنے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم اس کا مقابلہ کرے گی ہماری قوم اپنا حق لینا جانتی ہے شاہ نے ایرانی قوم سے غداری کی ہے اس نے ایرانی عوامی کی پوری دولت امریکہ کو دے کر اس کے بدلے میں تھوڑا سا لوہا لیا ہے یہ لوہا ہمارے کس کام کا ہے امریکہ نے ہماری قوم کا خون پی کر اس کی ثقافت کو خراب کیا ہے اس نے ہمارے جوانوں کا قتل عام کیا ہے۔

هفته, نومبر 16, 2019 07:20

مزید
امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے: امام خمینی(رح)

امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے: امام خمینی(رح)

امریکہ کو ہمارے ملکی میں امور مداخلت نہیں کرنی چاہیے اسے ایرانی عوام کا احترام اور ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنا چاہیے ہمیں آزادی کی راہ میں کسی بھی سپر طاقت کا کوئی خوف نہیں لیکن اگر کسی نے ہماری تحریک میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے ہمارے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں کسی کے اسلحوں کی محتاجی نہیں ہے ہم اپنی عوام کے حقوق کے لئے ہر طرح کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر کسی نے بھی ایرانی عوام پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا شاہ نے ایران کو غلام بنا رکھا ہے شاہ جیسے ظالم کی حمایت کرنے والے بھی ہمارے لئے شاہ کی طرح ہیں۔

بدھ, نومبر 06, 2019 02:12

مزید
ایران اپنا فیصلہ خود کرے گا: امام خمینی(رح)

ایران اپنا فیصلہ خود کرے گا: امام خمینی(رح)

رضا شاہ کی حکومت غیر قانونی اور غیر شرعی تھی وہ اب بھی ایرانی عوام کے حقوق کو پامال کر رہا ہے اور ایرانی عوام پر بے پناہ ظلم کر ڈھا ہے اس کے مظالم کی وجہ سے ایرانی قوم اس کو اور اس کے خانداان کو قبول نہیں کر رہی ایران میں اکثریت مسلمانوں کی ہے لھذا صہیونیزم نظام کے سقوط کے بعد اسلامی حکومت قائم کی جاے گی اس وقت ایرانی عوام اسلامی حکومت کی مانگ کر رہی ہے ایران میں اسلامی حکومت ہونا چاہیے نہ کہ شھنشاہی نظام شاہ نے ایرانی عوام کو دنیا کی سپر طاقتوں کا غلام بنا رکھا ہے ہماری قوم کو یہ غلامی منظور نہیں ہم اپنی قوم کو اس غلامی سے آزادی دلوانا چاہتے ہیں۔

هفته, نومبر 02, 2019 03:54

مزید
فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے:امام خمینی(رح)

فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے:امام خمینی(رح)

فلسطین کا مسئلہ ذاتی مسئلہ نہیں ہے اور یہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا مسئلہ یے جو عالم اسلام سے مخصوص ہے ہرمسلمان کو فلسطین کے مسئلے پر اپنی راے کا اظہار کرنا چاہیے یہ مسئلہ اُن لوگوں سے بھی مربوط ہے جو گذشتہ زمانے میں زندگی بسر کر چکے ہیں لیکن افسوس ہیکہ اس وقت مسلمان تمام امکانات کے باوجود بھی اپنے دین اور رسول کی توہین کو دیکھ کر برداشت کر رہے ہیں اور ایک طرف کھڑے ہو کر ان سارے مناظر کو دیکھ کر رہے ہیں یہ مناطر عالم اسلام کے لئے شرمناک ہیں ۔

اتوار, اپریل 14, 2019 09:20

مزید
Page 2 From 7 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7