امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے: امام خمینی(رح)
امریکہ کو ہمارے ملکی میں امور مداخلت نہیں کرنی چاہیے اسے ایرانی عوام کا احترام اور ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنا چاہیے ہمیں آزادی کی راہ میں کسی بھی سپر طاقت کا کوئی خوف نہیں لیکن اگر کسی نے ہماری تحریک میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے ہمارے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں کسی کے اسلحوں کی محتاجی نہیں ہے ہم اپنی عوام کے حقوق کے لئے ہر طرح کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر کسی نے بھی ایرانی عوام پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا شاہ نے ایران کو غلام بنا رکھا ہے شاہ جیسے ظالم کی حمایت کرنے والے بھی ہمارے لئے شاہ کی طرح ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے ایک انٹرویو میں فرمایا امریکہ ایران کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرنا بند کر دے امریکہ کو ہمارے ملکی میں امور مداخلت نہیں کرنی چاہیے اسے ایرانی عوام کا احترام اور ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنا چاہیے ہمیں آزادی کی راہ میں کسی بھی سپر طاقت کا کوئی خوف نہیں لیکن اگر کسی نے ہماری تحریک میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے ہمارے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں کسی کے اسلحوں کی محتاجی نہیں ہے ہم اپنی عوام کے حقوق کے لئے ہر طرح کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر کسی نے بھی ایرانی عوام پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاے گا شاہ نے ایران کو غلام بنا رکھا ہے شاہ جیسے ظالم کی حمایت کرنے والے بھی ہمارے لئے شاہ کی طرح ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی نے ایران میں امریکی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شاہ نے امریکہ کو کھلی اجازت دے رکھی ہے آج ایران کے بارے میں ہر فیصلہ امریکا کر رہا ہے انہوں نے فرمایا ایرانی عوام جن کی وجوہات کی بنا پر شاہ سے متنفر ہو چکی ہے ان میں سے ایک وجہ امریکہ کی غلامی بھی ہے میری امریکی عوام سے اپیل ہیکہ وہ اپنی حکومت کو ایران کے معاملات مین مداخلت کرنے سے منع کرے۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا جب تک شاہ ایران میں ہے اور دنیا کی سپر طاقتیں اس کی حمایت کریں گی تب تک ایران میں یہ قتل عام رہے گا لیکن اگر شاہ ایران کو چھوڑ دو تو ایرانی عوام خود ہی اپنے ملک کو چلانے کے لئے ایک اسلامی حکومت قائم کرے گی جس میں ایرانی قوم کی خواھش کے مطابق مسائل کو حل کیا جاے گا۔
امام خمینی (رح) نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ ایران کی مسلمان عوام نے شاہ کی سرنگونی اور اسلامی حکومت کے قیام کا مطالبہ پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا یے اور میں نے ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کی مشورہ دیا ہے ہم ایک ایسی حکومت بنائیں گے جس میں کسی خاص گروہ کی نہیں بلکہ ایرانی عوام کی راے شامل ہو گی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے شاہ کے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شاہ کے جیل ایرانی کی بہادر خواتین سے بھرے ہوے ہیں ہماری خواتین بغیر کسی خوف اور ترس کے شاہ کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہی ہیں ہمارے جوان کو حق کی اس جنگ میں نہ توپوں کا اور نہ ہی ٹنکوں کا کوئی خوف ہے۔