ایران میں ہو رہے ظلم کا ذمہ دار امریکا ہے:امام خمینی(رح)
حالیہ دنوں میں ایرانی عوام نے احتجاجوں اور نعروں سے اس بات کو واضح کر دیا ہیکہ وہ پہلوی بادشاہت کو نہیں چاہتے ایرانی عوام نے شاہ اور اس کی حکومت کے خلاف راے دے دی ہے اب اگر کوئی ایرانی عوام کی مخالفت کرے گا اور شاہ کو باقی رکھنے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم اس کا مقابلہ کرے گی ہماری قوم اپنا حق لینا جانتی ہے شاہ نے ایرانی قوم سے غداری کی ہے اس نے ایرانی عوامی کی پوری دولت امریکہ کو دے کر اس کے بدلے میں تھوڑا سا لوہا لیا ہے یہ لوہا ہمارے کس کام کا ہے امریکہ نے ہماری قوم کا خون پی کر اس کی ثقافت کو خراب کیا ہے اس نے ہمارے جوانوں کا قتل عام کیا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کی مطابق امام خمینی نے بیرون ملک مقیم ایرنیوں سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ
حالیہ دنوں میں ایرانی عوام نے احتجاجوں اور نعروں سے اس بات کو واضح کر دیا ہیکہ وہ پہلوی بادشاہت کو نہیں چاہتے ایرانی عوام نے شاہ اور اس کی حکومت کے خلاف راے دے دی ہے اب اگر کوئی ایرانی عوام کی مخالفت کرے گا اور شاہ کو باقی رکھنے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم اس کا مقابلہ کرے گی ہماری قوم اپنا حق لینا جانتی ہے شاہ نے ایرانی قوم سے غداری کی ہے اس نے ایرانی عوامی کی پوری دولت امریکہ کو دے کر اس کے بدلے میں تھوڑا سا لوہا لیا ہے یہ لوہا ہمارے کس کام کا ہے امریکہ نے ہماری قوم کا خون پی کر اس کی ثقافت کو خراب کیا ہے اس نے ہمارے جوانوں کا قتل عام کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی(رح) نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوے فرمایا پورے ایران میں کوئی ایسا ہے جو یہ کہہ دے کہ شاہ اور امریکہ نے مل کر ایران میں ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ یہ کام کسی دوسرے کا ہے یا کوئی یہ کہہ دے کہ اس قوم پر جتنے بھی ظلم ہوے ہیں وہ کسی دوسرے نے کئے ہیں شاہ کو اس بارے میں کوئی خبر نہیں تھی شاہ بے قصور ہے لیکن ان سارے جرائم کی اصلی وجہ شاہ اور اس کے حامی ہیں لہذا اب ایرانی عوام پہلوی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ایران کے مسلمان اب پہلوی حکومت کی جگہ اسلامی حکومت چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ہم اسلامی حکومت قائم کریں گے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ شاہ کی جگہ اس کے بیٹے کو ملک کا بادشاہ بنایا جاے یہ بات بالکل غلط ہے اور ایرانی عوام ہر گز اس کو قبول نہیں کرے گی کیوں جس عوام نے باپ سے اتنے ظلم سہے ہوے ہوں وہ کس طرح اس کے بیٹے پر بھروسہ کر سکتی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہیکہ یہ بیٹا بھی اپنے باپ کی طرح یا شاید اس بھی زیادہ ظالم ہو۔
امام خمینی(رح) نے شہنشاہیت نظام کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا سب سے اہم بات یہ ہیکہ ایرانی عوام شہنشاہیت نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے کیوں کہ اس نظام نے ایرانی عوام کے سارے اختیارات سلب کئے ہوے ہیں اور ان کے حقوق پائمال ہو رہے ہیں۔