سوال: احرام میں ترک کی جانے والی چیزیں کیا ہیں؟
جواب: احرام میں ترک کی جانے والی چیزوں میں سے جو حرام ہیں وہ چند امور ہیں:
1 : خشکی کاشکار
2 : عورت، جماع کرنے، بوسہ لینے، لمس کرنے اور شہوت کی نگاہ ڈالنے کے لحاظ سے بلکہ اس سے ہر قسم کی لذت حاصل کرنا اورخوش فعلی کرنا
3 : اپنے یاغیر کے لئے عقد کرنا
4 : اپنے ہاتھ یااس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ذریعے سے استمناء کرنا
5 : خوشبو اپنی تمام اقسام کے ساتھ حتیٰ کافور (کااستعمال بھی)رنگ آمیزی، ملنے، اپنے بدن یالباس پر اس کے ذریعہ بھاپ لینے کے لحاظ سے
6 : مردوں کے لئے سلاہوا لباس پہننا
7 : ایسا سیاہ سرمہ لگانا جس سے زینت ہوتی ہوچاہے زینت کا ارادہ نہ ہو
8 : آئینہ دیکھنا
9 : چرمی موزہ اورجوراب وغیرہ کی طرح ایسی چیز پہننا جوپائوں کاسارا ظاہر ی حصہ چھپالے
10 : فسوق
11 : جدال
12 : جوں، پسو و غیرہ کی طرح انسان کے جسم میں بسنے والے حشرات کومارنا
13 : زینت کی غرض سے انگوٹھی پہننا
14: عورت کازینت کے لئے زیور پہننا
15 : تیل لگانا
16 : سر، داڑھی اوربدن کے باقی حصوں سے مونڈ کریا کھینچ کریا ان کے علاوہ کسی اورذریعہ سے چاہے نورہ کے استعمال ہی سے کیوں نہ ہو۔ بال صاف کرنا
17 : مرد کا ہر اس چیز سے جو سر کو ڈھانپ دیتی ہے اپنے سر کو چھپانا
18 : عورت کا نقاب اور برقع وغیرہ حتیٰ پنکھے سے بھی اپنے چہرہ چھپانا
19 : مردوں کا اپنے سر پر سایہ کرنا
20 : اپنے بدن سے خون نکالنا
21 : پورے ناخن یااس کاکچھ حصہ کھینچنا یاچھوٹے کرنا
22 : دانت اکھاڑنا
23 : حرم میں اگی ہوئی گھا س یادرخت کواکھاڑ نا یاکاٹنا
24 : اسلحہ (اپنے بدن کے ساتھ) رکھنا بنابر احوط بغیر مجبوری تلوار، خنجر اور پستول وغیرہ کی طرح جنگی اسلحے سے مسلح ہونا
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 122