نماز میں عورت کے ساتھ کتنی چیزیں مختص  ہیں؟

نماز میں عورت کے ساتھ کتنی چیزیں مختص ہیں؟

سوال: نماز میں عورت کے ساتھ کتنی چیزیں مختص  ہیں؟

جواب: نماز میں  اپنے آپ کو زیورات کے ساتھ زینت دینا، خضاب لگانا، آہستہ آواز میں  نماز پڑھنا ا و ر قیام کے وقت دونوں  قدموں  کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر رکھنا ا و ر ہاتھوں  کی مدد سے دونوں  پستانوں  کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا نا نیز رکوع میں  رانوں  کو پیچھے کی جانب دھکیلے بغیر ان پر ہاتھ رکھنا سجدہ کرنے سے پہلے بیٹھنا سجدہ کرتے وقت بدن کے اعضاء ایک دوسرے سے ملا کر زمین پر رکھنا ۔ اپنا پیٹ زمین سے بلند نہ کرنا او ر ہر مرتبہ چار زانوں  ہو کر بیٹھنا عورت کے ساتھ مختص ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 139

ای میل کریں