احرام میں ترک کی جانے والی چیزیں کیا ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 122

ID: 76180 | Date: 2023/02/06

سوال: احرام میں ترک کی جانے والی چیزیں کیا ہیں؟


جواب: احرام میں  ترک کی جانے والی چیزوں میں  سے جو حرام ہیں  وہ چند امور ہیں:


1 :  خشکی کاشکار


2 :  عورت، جماع کرنے، بوسہ لینے، لمس کرنے اور شہوت کی نگاہ ڈالنے کے لحاظ سے بلکہ اس سے ہر قسم کی لذت حاصل کرنا اورخوش فعلی کرنا


3 :  اپنے یاغیر کے لئے عقد کرنا


4 :  اپنے ہاتھ یااس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ذریعے سے استمناء کرنا


5 :  خوشبو اپنی تمام اقسام کے ساتھ حتیٰ کافور (کااستعمال بھی)رنگ آمیزی، ملنے، اپنے بدن یالباس پر اس کے ذریعہ بھاپ لینے کے لحاظ سے


6 :  مردوں  کے لئے سلاہوا لباس پہننا


7 :  ایسا سیاہ سرمہ لگانا جس سے زینت ہوتی ہوچاہے زینت کا ارادہ نہ ہو


8 :  آئینہ دیکھنا


9 :  چرمی موزہ اورجوراب وغیرہ کی طرح ایسی چیز پہننا جوپائوں  کاسارا ظاہر ی حصہ چھپالے


10 :  فسوق


11 :  جدال


12 :  جوں، پسو و غیرہ کی طرح انسان کے جسم میں  بسنے والے حشرات کومارنا


13 :  زینت کی غرض سے انگوٹھی پہننا


14:  عورت کازینت کے لئے زیور پہننا


15 :  تیل لگانا


16 :  سر، داڑھی اوربدن کے باقی حصوں  سے مونڈ کریا کھینچ کریا ان کے علاوہ کسی اورذریعہ سے چاہے نورہ کے استعمال ہی سے کیوں  نہ ہو۔ بال صاف کرنا


17 :  مرد کا ہر اس چیز سے جو سر کو ڈھانپ دیتی ہے اپنے سر کو چھپانا


18 :  عورت کا نقاب اور برقع وغیرہ حتیٰ پنکھے سے بھی اپنے چہرہ چھپانا


19 :  مردوں  کا اپنے سر پر سایہ کرنا


20 :  اپنے بدن سے خون نکالنا


21 :  پورے ناخن یااس کاکچھ حصہ کھینچنا یاچھوٹے کرنا


22 :  دانت اکھاڑنا


23 :  حرم میں  اگی ہوئی گھا س یادرخت کواکھاڑ نا یاکاٹنا


24 :  اسلحہ (اپنے بدن کے ساتھ) رکھنا بنابر احوط بغیر مجبوری تلوار، خنجر اور پستول وغیرہ کی طرح جنگی اسلحے سے مسلح ہونا


تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 122