سوال: فرانس اور امریکہ کی حکومتوں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ ایران کے امور کے بارے میں بات نہ کیجئے اور انہوں نے آپ پر ایران میں تشدد کی دعوت دینے کا الزام لگایا ہے۔ اور یہ دعوت جاری رکھنے کی صورت میں آپ کو اپنے ملک سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔ آپ ان دھمکیوں کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ؟
امام خمینی: امریکہ کو انتباہ دینے اور ایران اور فرانس کے امور میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ میں آخری دم تک شاہ کی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور ایک لمحے کیلئے بھی اس کام سے دستبردار نہیں ہوں گا۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۲۲۸