شاہ کے فرار کے بعد ایرانی قوم کے نام امام خمینی نے اپنے پیغام میں کیا فرمایا؟
اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا کہ شاہ کا ملک سے نکلنا ہماری کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ہمارے سامنے بہت ساری مشکلیں ہیں اور ہماری قوم اس بات کو جان لے کہ صرف شاہ کے جانے سے کامیابی نہیں ملے گی البتہ میں اس موقع پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں لیکن ہمیں ابھی بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک ایسا ملک ہے جو گذشتہ پچاس سالوں سے پہلوی حکمرانوں کے اختیار میں رہا ہے اور اس ملک کو شاہ کے جانے کے بعد تعمیر نو کی ضرورت ہے لذا سب سے پہلے اس ملک کی تعمیر کرنی ہو گی اور اس کی خرابیوں کی مرمت کرنی ہو گی اور یہ کام ایک دوسرے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے لہذا میری قوم سے مخلصانہ گزارش ہے کہ سب متحد ہو کر اس اسلامی اور قومی کام میں شرکت کریں سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اس ملک کی تعمیر نو کریں اس وقت میں گروہی اور مسلکی اختلافات کو بھولا کر سب ایک آواز ہو کر قیام کریں۔