امام خمینی ایک شخصیت ہیں جو تمام مظلوموں کے دل میں جگہ رکھتے ہیں، تمام مسلمانوں اور ان تمام لوگوں کے دل میں جو انسان کی زندگی میں حق کی واپسی کو اصل اور بنیاد جانتے ہیں۔
امام خمینی لبنانی عوام کے درمیان ایک باپ اور اسلامی کرامت کو لوٹانے والے کے مانند لوگوں کی محبت اور قلبی لگاؤ کا مرکز ہیں۔ ایران کی جمہوری اسلامی اور ایرانی عوام ظلم و ستم سے نجات اور کفر و الحاد سے ٹکر لینے کے اعتبار سے دنیا کے مسملانوں کی تحریکی نمونے ہیں لہذا دنیا کے مختلف علاقوں بالخصوص لبنان کے لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں۔ امام ایک نعمت ہیں جو موجودہ صدی میں خدا کی جانب سے تمام مسلمانوں کو دی گئی ہے۔ لہذا ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اس نعمت کا شکر ادا کریں اور اوامر الہی کا اجرا کرکے مسلمانوں کی عزت اور پائیداری کا پاس رکھیں۔