امام خمینی (رح) کے قیام نے دنیا میں اسلامی سیاسی فکر میں انقلاب پیدا کردیا اور آپ نے اس طرح کا انقلاب برپا کرکے یہ ثابت کردیا کہ اسلامی معاشرہ کا قیام ہوسکتا ہے اور اسلام مخالف عناصر کی بے روح کوششیں معاشرہ پر اسلام کے اثر کو کم نہ کر سکیں۔
امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے سامراج اور صہیونسٹ کی سازشوں کو بے نقاب کردیا جو انسانی معاشرہ میں اسلام کی طاقت سے انکار کررہے تھے اور اسلام کے سیاسی نظریہ میں ایک انقلاب پیدا ہوگیا۔