امام خمینی (رح)

اگر ملتِ ایران امام خمینی (رح) کے ساتھ مخلص نہ ہوتی تو انقلابِ اسلامی رونما نہ ہوتا

امام خمینی(رح) نے ملت، حکومتوں اور خداوند کریم کے مابین رابطے کو مستحکم کیا

اگر ملتِ ایران امام خمینی (رح) کے ساتھ مخلص نہ ہوتی تو انقلابِ اسلامی رونما نہ ہوتا

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(رح) کی نمایاں خصوصیات اور آپ کی جہادِ تبیین کے حوالے سے راہ و روش کو پیش کرنا بہت ضروری ہے۔ رہبرِ انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کا جہادِ تبیین کے مصادیق میں سے بیان کردہ ایک مصداق، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کی تبیین اور وضاحت ہے، اگر امام رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کو صحیح معنوں میں پیش نہ کیا جائے تو اس عظیم شخصیت کے بارے میں مغالطہ ہوگا اور اس عظیم شخصیت کی راہ و روش کو بیرونی اور اندرونی عناصر ایک اور طریقے سے پیش کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے اسی سلسلے میں شامی قومی اسمبلی کے نمائندے محمد رجا سے گفتگو کی ہے جسے حوزہ نیوز ایجنسی اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہے۔

 

حوزہ: امام خمینی(رح) نے مغرب اور مشرق کی بالادستی کا مقابلہ کرنے اور تیسری بڑی دنیا کے نام سے منسوب استکبار جہاں کے انحصار کو ختم کرنے کے لئے کس طرح لوگوں کو بلایا؟

امام خمینی(رح) نے ملت، حکومتوں اور خداوند کریم کے مابین رابطے کو مستحکم کیا اور ظلم و بربریت کے خلاف جدوجہد اور انحصار کے خاتمے کے لئے اسلامی نظریئے کو ترجیح دی۔ ایران جیسا مغرب کے زیر تسلط ملک میں جب انقلابِ اسلامی برپا ہوا تو یہ دراصل دوسری اقوام کو مغربی انحصار سے آزاد ہونے کی عملی دعوت تھی۔ اگر ملتِ ایران امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ مخلص اور دیانت دار نہ ہوتی تو انقلابِ اسلامی رونما نہ ہوتا۔

 

حوزہ: امام خمینی(رح) نے اس بات پر کیوں تاکید کی کہ "قدس" کو اسلامی اور عربی مسائل میں ایک خاص مقام دیا جانا چاہئے؟

مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کا قبلۂ اول، ایک مقدس مقام اور اسے ریڈ زون سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہ واحد حرم ہے جو غاصب صہیونیوں کے قبضے میں ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قدس شریف کے مسئلے پر زور دیتے ہوئے امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت پر تاکید کی۔ قدس شریف تمام مسلمانوں کے اتحاد و وحدت اور اسلامی سرزمین پر یہودیوں کے تسلط کے خلاف جدوجہد کا نقطہ ہے۔

 

حوزہ: آپ امام خمینی( رح) اور آیۃ اللہ امام خامنہ ای کے موقوف اور نقطۂ نظر کا کیسے موازنہ کریں گے؟

ہم نے قائدین انقلاب کے مشترکہ نظریات اور نقطۂ نظرکا مشاہدہ کیا ہے، لیکن ان نظریات کے نفاذ کے حوالے سے حالات اور واقعات کے مطابق فرق ہے؛ جیسا کہ ہم ائمہ علیہم السلام کے بارے میں زمانے کے تقاضوں کی بات کرتے ہیں۔ دونوں قائدین اہداف اور طریقۂ کار کے لحاظ سے ایک جیسے تھے اور اب تک ہم نے دونوں رہبروں میں کوئی فرق نہیں دیکھا ہے اور دونوں قائدین نے ایرانی قوم اور مسلمانوں کی عزت، قدس شریف کی آزادی، اسلامی اتحاد اور استکبار جہاں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

 

حوزہ: کیا امام خمینی(رح) کا برپا کردہ انقلاب اپنے اہداف اور نعروں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوا؟

اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ اور قابلِ ذکر ترقی کی ہے، لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبرِ انقلاب اور ایرانی عوام جو چاہتے ہیں وہ اس سے کئی گنا زیادہ ہے اور انقلاب کے نظریے نے اقوام عالم پر اپنا اثر چھوڑا ہے۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے سرکاری تعلقات اور باہمی احترام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شامی اور ایرانی شہداء کا خون ایک ہو گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

ای میل کریں