سید ابراہیم رئیسی

سید ابراہیم رئیسی کا سید حسن نصر اللہ کو خط کا جواب؛ صہیونیوں کی نیندیں حرام

ایران لبنان کو مسلسل تیل سپلائی کرنے کے لیے آمادہ: ایرانی وزیر خارجہ

سید ابراہیم رئیسی کا سید حسن نصر اللہ کو خط کا جواب؛ صہیونیوں کی نیندیں حرام

 

ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز المنار چینل نے رپورٹ دی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے تہنیتی پیغام کا جواب دیا۔

صدر ایران سید ابراہم رئیسی کے خط میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے خطاب میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے جس پر آپ کی طرف سے مومن و انقلابی جوانوں کی ہدایت اور مزاحمت کے شہداء کے پاک خون کی بدولت پھل آئے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی کے پیغام میں آیا ہے کہ جتنا بھی آگے بڑھیں گے اس درخت کی برکتیں اور نعمتیں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہیں اور یہ امید کی وہ کرن ہے جو امت اسلامیہ کے حق میں ہے اور اسلامی مزاحمت کی طاقت نے صیہونی حکومت کے لئے انقلابی جوانوں کی فرنٹ لائن کو ڈراونے خواب میں تبدیل کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں سے نیند چھین لی ہے۔

 

ایران لبنان کو مسلسل تیل سپلائی کرنے کے لیے آمادہ: ایرانی وزیر خارجہ

 

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسل سے ٹیلیفون پر گفتگو میں اپنے نئے گاہکوں کو آئل مصنوعات فروخت کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر لبنان کی حکومت اور تاجروں کو ایندھن کی ضرورت ہے تو ایران، لبنان کو تیل سپلائی اور فروخت کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

وزیر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے عالیقدر سربراہ نے اپنے ملک میں ایندھن کے اس بحران کو ختم کرنے کے لئے جو سوچا سمجھا ہے وہ قابل غور ہے اس لئے کہ لبنانی عوام پر دباؤ ڈالنے کے لئے صیہونی حکومت سے جو کچھ کرتے بنا ہے وہ اس نے کیا ہے، بنابریں حقیقت یہ ہے کہ لبنان اپنے بل بوتے پر اپنے سرمائے و ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اپنا راستہ طے کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے ایران کسی حد کا قائل نہیں ہے اور ایران ہمیشہ لبنان کی حکومت، قوم اور لبنانی فوج کی حمایت پر زور دیتا رہا ہے۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں لبنان کے سابق وزیر خارجہ نے بھی ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر حسین امیر عبداللہیان کو مبارک باد پیش کی اور لبنان کو ایندھن ارسال کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اسی طرح لبنانی عوام کے خلاف جاری سازشوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایران اور لبنان کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای میل کریں