رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی

امریکہ نے آزادی بیان کے نعرے کے جھوٹ کو ثابت کر دیا: سید حسن نصر اللہ

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی

 

ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قائد انقلاب اسلامی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے؛ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایران کی ویسکین دی جائے۔

کچھ عرصے قبل جب ۸۰ سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اُس وقت رہبر انقلاب اسلامی نے غیر ملکی ویکسین لینے سے پرہیز کرتے ہوئے ایرانی ویکسین کی تیاری کا انتظار کیا۔ اب جب کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے ’کوو ایران برکت‘ نامی ویکسین تیار کر لی ہے اور اسے وزارت صحت کی تائید حاصل ہو چکی ہے، قائد انقلاب اسلامی نے مذکورہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

 

امریکہ نے آزادی بیان کے نعرے کے جھوٹ کو ثابت کر دیا: سید حسن نصر اللہ

 

ابنا۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ مزاحتمی محاذ کے میڈیا کے خلاف امریکی اقدامات نے آزادی اور آزادی بیان (فریڈم آف ایکسپریشن) کے اس کے نعرے کے جھوٹ کو ثابت کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں لبنان کے داخلی اور علاقائی امور پر روشنی ڈالی۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی وب سائٹوں کو بلاک کرنے کا امریکی اقدام، امریکی حکومت کے دعوؤں کے کھوکھلا ہونے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی وب سائٹوں کو محدود کرنا، کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے کیونکہ ان سائٹوں نے "قدس کی تلوار" نامی آپریشن میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صیہونی دشمن و تکفیری دہشت گردوں کے خلاف موقف اختیار کیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ سائٹیں مذہبی ہیں جن کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم لبنانی فوج کو ملک کی حقیقی سیکورٹی، استحکام و اتحاد کی ضمانت مانتے ہيں۔ ہماری ثقافت میں فوج، اس سنہری مثلث کا اہم حصہ ہے جو قوم، مزاحمت اور فوج پر مبنی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی فوج کے طاقتور ہونے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہی ہے جو علاقائی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک کی مدد کو لبنانی فوج تک پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں لبنان کی فوج اتنی طاقتور نہ ہو جائے کہ اسرائیل کے خلاف ڈٹ جائے۔

ای میل کریں