امام خمینی (رح) کی ظلم سے جنگ میں توسیع
مولانا سید صادق علیشاہ؛ پاکستانی عالم
آپ بیکراں دریا کی طرح پرسکون اور مطمئن تھے۔ امام خمینی (رح) نے امریکہ کو ایران سے نکال باہر کیا اور ایران کو سامراجی ظالمانہ پنجوں سے نجات دلائی اور اس کو ایک نئی سمت رہنمائی فرمائی اور آج ہم اس تحریک کا اثر افریقہ میں مشاہدہ کررہے ہیں کہ ایک عیسائی ڈاکٹر الازہر کے ایک عالم سے کہتا ہے کہہمیںوہ اسلام نہیں چاہیئے جو عربوں، ایران اور سلاطین کے ہاتوں اسیر ہے، ہم خمینی کا اسلام چاہتے ہیں جو ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے اور مظلوم کی حمایت اور دلجوئی کرے۔