خدا کی طاقت پر تکیہ کرنے والا رہبر
سید صغیر حسین جعفری؛ سپریم کورٹ کی مرکز وکلاء کی سربراہ
آپ (امام خمینی) کی رحلت ہم سب کے لئے عظیم اور جانکاہ صدمہ ہے۔ یہ صدمہ صرف ایران کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ہے۔ اس طرح کا رہبر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے یہ رہبر ڈائنمک نظریات کے حامل تھے اور آپ کو یقین تھا کہ خدا کے سوا کوئی سوپر پاور نهیں ہے۔ یہی تھے جنہوں نے پوری کامیابی کے ساتھ شاہی بساط کو سمیٹ کر رکھ دیا اور ایران میں اسلامی نظام قائم کیا۔ انہوں نے دنیا کو یہ بتادیا کہ پوری دنیا میں صرف اور صرف اسلامی ہی ایک طاقت ہے جو انسانوں کی محرومیوں اور بے چارگیوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کو اپنی راہ کا مشعل قرار دیا۔ ان شاء اللہ ایرانی عوام اسلامی تعلیمات اور امام خمینی تعلیمات کی پیروی کریں گے۔ خداوند عالم ان پر رحمت نازل کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر دے۔