یوم اساتذہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا تہنیتی پیغام

یوم اساتذہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا تہنیتی پیغام

خلیج فارس ہمارا گھر اور ایرانی قوم کے حضور کی جگہ ہے

یوم اساتذہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا تہنیتی پیغام

بارہ اردیبہشت مطابق یکم مئی کو، ایران میں استاد مرتضی مطہری کی شہادت کی مناسبت سے یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسکولوں, کالجوں, یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے تمام اساتذہ کو اس دن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ ایران میں، منصفانہ اور مثالی دینی معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے نظام اسلامی کا قیام عمل میں آیا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی ملک میں بچے اور نوجوان یہ سیکھتے ہیں کہ وہ اپنی بالقوہ صلاحیت و توانائی میں کیسے نکھار لائیں تاکہ وہ انہیں اعلی قومی اقدار یعنی اسلامی و انقلابی اقدار کو فروغ دینے کے لئے بروئے کار لا سکیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ کارآمد اور حیاتی تعلیم اور اس مقصد کا حصول ہی، وہ بڑا اور مبارک جہاد ہے کہ جس کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ اسلام ہمیں نفع بخش علم کے حصول کی دعوت دیتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ یہ نفع بخش علم، ایک جانب ایرانی نوجوانوں کو ملک و قوم کی ترقی و پیشرفت کے لئے ضروری وسائل سے آراستہ کرتا ہے اور دوسری جانب انہیں تشخص عطا کرتا ہے اور ان کے اندر روحانی و معنوی جوش و ولولے کی درخشندگی اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ بحمداللہ ہماری نوجوان نسل، ایسے ممتاز اور درخشاں نمونوں کو بخوبی پہچانتی ہے کہ آج کی مادی دنیا میں، جن کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

آپ نے اس پیغام کے آخر میں شہیدوں پر درودِ خدا نثار کرتے ہوئے اساتذہ کے لئے سپاس و شکرگزاری اور ایرانی قوم کے نیک عاقبت اندیش نوجوانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

خلیج فارس ہمارا گھر اور ایرانی قوم کے حضور کی جگہ ہے

ابنا۔ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کی طرف سے یوم خلیج فارس کی مناسبت سے ایک مقتدرانہ ٹوئیٹ نشر کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ خلیج فارس ہمارا گھر اور ایران کی عظیم و مقتدر قوم کے حضور کی جگہ ہے ؛ خلیج فارس کے ساحل کے علاوہ خلیج عمان کے بہت سے سواحل بھی ایرانی عوام کی ملکیت ہیں؛ ہم صاحب تاریخ اور قدرتمند قوم ہیں۔

ای میل کریں