غیبت کے بارے میں امام خمینی (رح) کی نصیحت
امام خمینی (رح) بہت زیادہ اہل نصیحت نہیں تھے جز چند مورد کے وہ بھی بالخصوص غیبت کے مورد میں کہ میں نے دیکھا ہے کہ ایک بار آپ نے گھر کے سارے افراد کو بلایا اور کہا: " میں تم لوگوں کے لئے کچھ کہنا چاہتا ہوں" جیسے کہ آپ موقع کا انتظار کررہے تھے تا کہ ہم سب ایک موقع پر اکھٹا ہوں۔ جب ایسا دیکھا تو آپ نے کہا: "میں کہنا چاہتا ہوں کہ تم لوگ جانتے ہو کہ غیبت کس درجہ حرام ہے؟" ہم لوگوں نے کہا: ہاں، ٹھیک ہے۔ آپ نے کہا: "تم لوگ جانتے ہو کہ عمدا انسان کشی کس قدر حرام ہے؟" ہم لوگوں نے کہا: ہاں، اور آپ نے کہا: "غیبت اس سے بھی زیادہ!" پھر کہا: "تم لوگ جانتے ہو کہ ناجائز اور خلاف عفت کام کس قدر حرام ہے؟" ہم نے کہا: ہاں۔ اور آپ نے کہا: "غیبت اس سے بھی زیادہ حرام اور گناہ ہے۔" اس کے بعد ایک ایک کرکے شمار کیا اور کہا: "غیبت مردہ بھائی کا گوشت چبانے کی طرح ہے۔ لہذا غیبت نہ کرنے کی کوشش کرو" اس کے بعد غیبت کے بارے میں نصیحت کرنے لگے کہ کس درجہ حرام ہے۔ اصولی طور پر آپ غیبت کے بارے میں بہت تاکید کرتے تھے۔
محترمہ زہرا مصطفوی