امام خمینی

اسلام اور اسلامی ملک کا دفاع کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے

میں ایرانی قوم اور رضاکارانہ فوج کے جوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوے اسلام اور اسلامی ملک کا دفاع کیا

اسلام اور اسلامی  ملک کا دفاع کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے

میں ایرانی قوم اور رضاکارانہ فوج کے جوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوے اسلام اور اسلامی ملک کا دفاع کیا شرعی تکلیف پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور تما طبقوں اور گروہوں پر واجب ہیکہ وہ اپنے ملک کا دفاع کریں اس وقت ہماری قوم دنیا کی سپر طاقتوں خاص کر امریکا کہ جس نے پہلوی حکام کے دور میں ہماری قوم کو اقتصادی اور ثقافتی ترقی سے روک رکھا تھا اور ہمارے ملک کے خزانوں کو خالی کر کے لے گیا اگر اس وقت ہماری قوم غفلت کا شکار ہو گئی اور اس نے بسیج ہو کر دشمن کا مقابلہ نہ کیا تو خود اپنے ہاتھوں سے ملک کو اپنے آپ کو تباہی کی طرف لے جانے والے ہم ہوں گے مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ رضا کارانہ فورس کے جوان ہر میدان میں چاہیے وہ علمی میدان ہو یا جنگی میدان ہو کامیاب ہوں گے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) ایک اسفند 1358 کو تہران سے ایران کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام جارے کرتے ہوے فرمایا کہ میں ایرانی قوم اور رضاکارانہ فوج کے جوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوے اسلام اور اسلامی ملک کا دفاع کیا شرعی تکلیف پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور تما طبقوں اور گروہوں پر واجب ہیکہ وہ اپنے ملک کا دفاع کریں اس وقت ہماری قوم دنیا کی سپر طاقتوں خاص کر امریکا کہ جس نے پہلوی حکام کے دور میں ہماری قوم کو اقتصادی اور ثقافتی ترقی سے روک رکھا تھا اور ہمارے ملک کے خزانوں کو خالی کر کے لے گیا اگر اس وقت ہماری قوم غفلت کا شکار ہو گئی اور اس نے بسیج ہو کر دشمن کا مقابلہ نہ کیا تو خود اپنے ہاتھوں سے ملک کو اپنے آپ کو تباہی کی طرف لے جانے والے ہم ہوں گے مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ رضا کارانہ فورس کے جوان ہر میدان میں چاہیے وہ علمی میدان ہو یا جنگی میدان ہو کامیاب ہوں گے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ آپ اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوے علمی اور عملی میدان میں اس سے بہتر بننے کی کوشش کریں پروردگار آپ کے ساتھ ہے وہی ہمارے اس معاشرے کا نگہبان ہے مجھے امید ہیکہ یہ رضا کار فورس پوری دنیا کے مستضعفین کے لئے نمونہ عمل ہو گی اور انشااللہ بہت جلد دنیا میں ان سپر طاقتوں کو بنائے ہوے بتوں کو توڑ کر ان کی کی جگہ اسلامی حکومت قائم ہو گی انہوں نے فرمایا کہ اے ایران کے مسلمانوں اپنی تحریک کو اسی طرح جاری رکھنا اور اپنے ملک میں اغیار کو مداخلت نہ کرنے دینا امریکا اور پہلوی حکام حامیوں سے بہادری کے ساتھ اپن حق طلب کرنا ۔

امام خمینی(رح) نے اپنے اس پیغام میں مستضعفین جہان کو مخاطب کرتے ہوے فرمایا اے دنیا کے مظلومو اٹھو اور ظالموں کے پنجوں سے خود کو نجات دو اور اے مسلمانو غفلت کی نیند سے بیدار ہو جاو اور اسلامی ممالک کو ان ظالموں سے نجات دلاو۔

ای میل کریں