اسلامی ممالک میں مجاہد جوانوں کے لئے رضاکار فوج مکمل طور پر نمونہ عمل ہے
فارس نیوز کے دفاعی گروہ کے مطابق، وزیر دفاع امیر حاتمی نے رضا کار فوج کے قیام کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں تاکید کی:
ملک کے دفاعی ٹیکنالوجی میں زبردست کامیابی اور توفیق حاصل ہوئی ہے اور گذشتہ 40/ برسوں میں رضاکار فوج کے تفکر اور نظر کی بدولت قیمتی نتائج حاصل ہوئی ہیں۔ اسی پیغام میں آیا ہے کہ انقلاب اسلامی کے عظیم معمار حضرت امام خمینی (رح) کے رضاکار اور 20/ ملیون پر مشتمل فوج کی تشکیل کے تاریخی فرمان کے صدر کو 40/ سال کا عرصہ ہو رہا ہے۔ امام خمینی (رح) کے تاریخی فیصلہ اور آپ کی مدبرانہ رہنمائیوں سے آج رضا کار فوج کا پورا شجرہ طیبہ اور بارآور تناور درخت میں تبدیل ہوچکا ہے جو ایرانی عوام کی سربلندی اور جمہوری اسلامی کے پاکیزہ نظام کے دشمنوں کی آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔
رضا کار فوج ایک بے نظیر و کم یاب اور مشکل کشا موجود ہے جوتمام ممالک اسلامی میں مجاہد جوانوں کے لئے مکمل نمونہ عمل ہے۔ آج رضاکار فوج کے عزیز جوان پہلے سے دوگنا جوش و خروش اور غرض و مقصد کے ساتھ انقلاب اسلامی کے بلند و بالا مقاصد تک رسائی، سربلندی، عزت اور ملک کی ترقی کے لئے کوشش کرتے اور دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ دفاع مقدس اور تمام حوادث کا مقابلہ کرنے کے دوران ظالم امریکہ کی سربراہی میں بچوں کی قابل صہیونسٹ حکومت اور انقلاب اسلامی کو روکنے والے علاقائی دشمنوں کے حامیوں کو شکست دی۔ اس میں ایران کے مومن مرد و عورت کا دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے میں کردار نمایاں ہے۔
کیا اس وقت رضاکار فوج کی دنیا میں مثال ہے؟ جو اسلامی آرزووں کی حفاظت کی خاطر اسلامی مجاہدوں کے آگے آگے رات کی تاریکی کو طے کرتے ہوئے ہر مشکل کا سامنا کرے اور اپنی فتح و کامیابی کا پرچم لہرائے۔ عظیم اور عزت آفرین جنگ میں خرم شہر کو ظالموں اور عالمی استکبار کے ہاتھوں سے نجات دیدے اور پوری دنیا میں انقلاب اسلامی کو سربلند کرے۔
انقلاب اسلامی کے ابتدائے قدم کے آگے بڑھتے ہی رضاکار فوج کی جانفشانی اور ان کی مخلصانہ شرکت، اسلامی انقلاب کے دفاع اور اس کی حفاظت میں بڑا کردار شمار کی جاتی ہے اور کمزور طبقے کی رضاکار فوج نگینہ کی طرح درخشاں ہے۔
یقینا جمہوری اسلامی کے پاکیزہ نظام میں رضاکار فوج کی ثقافت کے عام ہوتے ہی اس نے انقلاب اسلامی کو مختلف میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار کیا اور علاقہ میں استکبار کے محاذ کو شکست دی کیونکہ رضاکار فوج کامل ایمان، انقلابی عمل، مجاہدانہ جذبہ اور اخلاق محمدی (ص) کا مصداق ہے جو اسلام کے بلند و بالا اقدار کے دفاع کی پہلی صف میں واقع ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ملک کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بڑی توفیق کا حصول اور پورے 40/ برسوں میں عظیم نتائج کا حاصل ہونا رضاکار فوج کی فکر و نظر کی بدولت ہے اور اس کا اگلا قدم رضاکار فوج اور اس کے ہم خیال افراد کی تشویق اور جذبہ کی حفاظت کرنا انقلاب کا دوسرا قدم ہوگا۔
اس وجہ سے رضاکار فوج کی تاسیس کی مناسبت سے "بسیج" کے نام سے سب سے بڑے بسیجی حضرت آیت اللہ خامنہ ای (مد ظلہ) اور تمام رضاکار فوج کے حامی افراد ولایت کے سچے پیرو اور حضرت حجت (عج) کے ظہور کے حقیقی منتظرین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور رضاکار شہداء پر درود و سلام نثار کرتے ہیں۔ اور خداوند عالم سے جمہوری اسلامی کے پاکیزہ نظام کی عزت، سربلندی اور سرافرازی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
وزیر دفاع
امیر حاتمی