امام خمینی (رح) کی شخصیت کے مختلف پہلو دانشوروں کی نظر میں
حضرت امام خمینی (رح) کی شخصیت کچھ اس طرح ہے کہ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ اہم ہے چونکہ اس دن جب آپ نے ایک فاضل طالب علم کے عنوان سے عالی مرحلوں تک رسائی کے لئے خودسازی کے لئے سیر و سلوک شروع کیا اور ان مرحلوں کو طے کرلیا جن مرحلوں کو برسہا برس میں عظیم انسان طے کرتے ہیں۔
اسی طرح علم و حکمت کے حصول میں وہ بھی جامعیت کے ساتھ کہ آپ ایک فقیہ بھی تھے اور ایک اصولی اور فلسفی بھی ممتاز اور نمایاں ایک عارف بھی اور اس کے ساتھ آپ نے سماجی امور کو بھی بخوبی انجام دیا ہے۔ جس دن حوزہ علمیہ قم کے مدرس اعلی ہوئے تو آپ نی علمی، تحصیلی اور فکری ممتازترین شخصیت کو پروان چڑھایا۔
خود تحریک کے سربراہ ہوئے اور ایران میں ایک عظیم مصلح اور اسلامی تہذیب کو زندہ کرنے والے کے عنوان سے آگے بڑھے۔ آپ نے ظلم و جور اور فساد و تباہی کے خلاف تن تنہا قدم اٹھایا اور ظالمانہ حکومت اور نظام کے خلاف آواز اٹھائی نتیجتا قید و بند کی زندگی بھی گذاری۔ آپ کی یہی ایستادگی آپ کی ممتاز علمی اور دینی شخصیت کے لئے معاون بنی کہ لوگوں کو میدان میں لائے اور انقلاب کو سن 57 ش میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ پھر انقلاب کی کامیابی کے بعد آپ کی قیامت کا دور 10/ سال اور کچھ ماہ رہا جو ہم لوگوں کے لئے خیر و برکت کا سبب ہے۔
امام (رح) نے انقلاب کو ایک پر سکون نظام میں بدل دیا۔ اور جنگ کے درمیاں دشمنوں کے سازشوں اور حملوں کے مقابلہ میں محکم قلعہ بنے رهے۔ امام (رح) کی فکری، سیاسی اور فقہی گیتھوں کا سلجھانا یادگار ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ اور ہر واقعہ تحریر ہونا چاہیئے تا کہ یہ بھی بطور یادگار باقی رہے۔ آپ کی سیاسی شخصیت وہی علمی، فکری، اخلاقی اور شجاعانہ شخصیت ہے۔ آپ ہر میدان میں مجاہد اور مرد تھے انحرافی افکار و نظریات اور قدیمی رسم و رواج کے خلاف اقدام کرنے میں خاص شجاعت اور ہمت در کار ہے۔ لیکن آپ نے اپنی عمر میں ہر چیز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
حضرت امام خمینی (رح) فرماتے تھے کہ طاغوتی حکومت کا خطرہ ان لوگوں سے کم ہے جو خشک مقدس اور خالی تقوی کی آڑ میں اسلام کو نابود کررہے ہیں۔ آپ نے جو فتوے دیئے وہ خود مشکل کشا ہے اور اسلامی تفکر کی راہ کھولی جبکہ اس کے بارے میں بہت کم کام ہوا ہے۔ بہر صورت امام خمینی (رح) تاریخ اسلام کی ایک عظیم شخصیت کا نام ہے اور صرف ہمارے عصر و زمانہ سے مخصوص نہیں ہیں۔ پوری تاریخ اسلام میں اس طرح کی شخصیت بہت کم رہی ہیں۔ البتہ اس کے لئے زمان و مکان اور حالات کا مساعد ہونا بھی ضروری ہے۔ امام تاریخی ممتاز موقعیت کے حامل تھےاور آپ کی شخصیت کی تجلی کے لئے حالات اور شرائط فراہم ہوئے اور ایک عظیم انقلاب کے انسانی اور اسلامی رہبر قرار پائے۔