محرم اور صفر کی وجہ سے اسلام زندہ ہے:امام خمینی(رح)
محرم وہ مہینہ جس میں مجاہدین اور مظلومین نے اپنے خون سے اسلام کو زندہ کیا ہے محرم وہ مہینہ جس میں اسلام کو سلطنت سے رہائی ملی ہے محرم وہ مہینہ جس میں سید الشھداء نے اپنے خون کے ذریعے عالم اسلام کو بیدار کیا ہے محرم وہ مہینہ جس میں سید الشہداء علیھم السلام نے اپنے قیام کے ذریعے لوگوں کو بندگی اور سازندگی کی تعلیم دی ہے اور لوگوں ظالم کا مقاببلہ کرنے کی طاقت اور ہمت بخشی ہے اسی مہینے میں حق کو باطل پر کامیابی ملی ہے یہ وہ مہینہ جس میں حق نے باطل کو اپنے پیروں تلے کچل کر قیامت تک آنے والی نسلو کو باطل کا مقابلہ کرنے کا راستہ دیکھایا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) عاشورا کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کے عاشورا کے دن بنی امیہ نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل خانہ کو تو قتل کر دیا لیکن بنی امیہ مکتب حسین علیہ السلام کو قتل نہ کرسکا امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی شہادت سے مکتب حسینی کو اجاگر کیا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں محرم اور صفر کی وجہ سے اسلام زندہ ہوا ہے ہمیں اس محرم کو زندہ رکھنا ہو گا ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اسی محرم کی وجہ سے ہے اس مہینے میں لوگ حقیقت سننے کے لئے جمع ہوتے ہیں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی وجہ بھی سید الشھداء کی مجالس تھیں انھی مجالس سے علماء نے ایرانی عوام کو بیدا ر کیا ہے یہی مجالس ہماری تبلیغ اور ترویج اسلام کا ذریعہ ہیں لہذا جتنا ممکن ہو اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ مجالس عزا برپا کریں۔
معمار کبیر انقلاب اسلامی امام حسین علیہ السلام کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام اللہ کے لئے تھا اسی وجہ سے امام علیہ السلام نے چند افراد کے ساتھ مل کر یزید جیسے فاجر اور فاسق حاکم کا تختہ الٹ دیا اور اگر امام حسین علیہ السلام اپنے زمانے کے دوسرے لوگوں کی طرح سوچتے اور وہیں قبر رسول صلی اللہ علیہ کے پاس بیٹھ کر عبادت الہی میں مشغول رہتے تو نہ کربلا ہوتی نہ اتنے مصائب ہوتے لیکن امام حسین کی فکر ان لوگوں سے الگ تھی امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں قبر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھ عبادت کرنے کے بجاے سنت رسول اور دین الہی کو بچانا ضروری تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں