داعش کے خلاف عراقی عوام اور ان کے حامیوں کا عمل قابل تعریف ہے:آیت اللہ سیستانی
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے بدھ کے روز عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی عوام اور ان کے حامیوں کا عمل قابل تعریف ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی بدھ کے روز اپنے وفد کے ہمراہ عراق کے شہر نجف اشرف پہنچے جہاں انہوں روضہ امیر المومنین پر حاضری دینے کے بعد حضرت آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں توضیح دیتے ہوے کہا کہ الحمد للہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے زیادہ بہتر تعلقات برقرار ہوں گے انہوں نے کہا ایران ہمیشہ عراق کے ساتھ ہے اور ایرانی عوام کبھی بھی عراقی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
حضرت آیت اللہ سیستانی نے بھی اس ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے فرمایا مجھے خوشی ہے کہ عراق اپنے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات بنا رہا ہے انہوں نے اس قسم کے معاہدوں پر اپنی رضا مندی کا اظہار کیا جن میں دونوں ممالک کے اہداف کا لحاظ کیا جاے۔
انہوں نے داعش کے خلاف عراقی عوام کی مزاحمتی جدو جہد کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ عراقی عوام نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر داعش کی پیشرفت کو روک کر اس کے خلاف جیت حاصل کی ہے آیت اللہ سیستانی نے فرمایا داعش جیسے خطرے کو ملک اور خطے سے دور کرنے میں عراقی عوام اور ان کے حامیوں کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔
آیت اللہ سیستانی نے عراق کے اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوے فرمایا اس وقت عراقی حکومت کی سب بڑی ذمہ داری فساد اور ظلم کے خلاف جنگ ہے انہوں نے اس ملاقات کے آخر میں فرمایا علاقے میں ایسی حکمت عملی بنائی جاے جس سے عوام کم نقصا ن ہو۔
یاد رہے اس کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی اور ہمراہ کے وفد نے نجف اشرف میں امام خمینی (رح) کے تاریخی مکان کا اور امام خمینی لائبریری کا بھی دورہ کیا یہاں انہوں نے امام خمینی(رح) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی خمینی اور موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین علی اکبر محتشمی پور سے ملاقات اور گفتگو کی۔
واضح رہے ان دنوں ایرانی حسن روحانی اور انکی کابینہ کا وفد عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں گزشتہ روز اپنے اعلی سطح وفد کے ہمراہ کربلائے معلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روضہ امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کی زیارت کی۔ ایرانی صدر آج بروز بدھ نجف پہنچ گئے اور یہاں روضہ امیرالمومین حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دی۔
ایرانی صدر کے دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت ایرانی اور عراقی شہریوں کے لئے ویزوں کی فیس کو ختم کردیا۔