کربلا

ایران و عراق کا دونوں ملکوں کے زائرین اور سیاحوں کیلئے ویزا مفت دینے کا اعلان

ایرانی صدر کے دفتر سے شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ایران و عراق نے ایرانی اور عراقی زائرین اور سیاحوں کے لئے ویزا مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران و عراق کا دونوں ملکوں کے زائرین اور سیاحوں کیلئے ویزا مفت دینے کا اعلان

ایرانی صدر کے دفتر سے شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ایران و عراق نے ایرانی اور عراقی زائرین اور سیاحوں کے لئے ویزا مفت دینے کا اعلان کیا ہے

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق: ایرانی صدر کے دفتر سے شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ایران و عراق نے ایرانی اور عراقی زائرین اور سیاحوں کے لئے ویزا مفت دینے کا اعلان کیا ہے پرویز اسماعیلی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس کبر کو شائع کرتے ہوے  لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ ایرانی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین روحانی اور عراق کے صدر کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں دونوں ملکوں نے مئی کے مہینے سے عراقی اور ایرانی زائرین اور سیاحوں کے لئے ویزا مفت میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی اپنے تین روزہ دورے پر آج صبح بغداد پہنچے جہاں انہوں نے  نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران اور عراق گذشتہ برسوں میں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اور عراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں عراق کو اپنا وطن سمجھ رہا ہوں ۔ ایران اور عراق کے تعلقات کئی صدیوں پر محیط ہیں ۔ عراق اور ایران کے درمیان مشترکہ دینی، تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ ایران اور عراق کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ملکوں اور قوموں کے مفادات میں ہیں۔ 

ایرانی صدر نے شلمچہ سے بصرہ کی طرف شروع ہونے والی ریلوے لائن کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا انشاء اللہ بہت جلد ایران و عراق کو ریلوے لائن کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جوڑا جاے گا  ااور بہت جلد شلمچہ اور بصرے کے درمیان 35 کیلو میٹر لمبی ریلوے لائن بچھائی جاے گی۔

اس گفتگو میں عراق کے وزیر اعظم عبد المہدی نے  بھی ایران کو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت شرائط میں عراقی عوام اورقوم کی مدد کی ہم ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایران کو خطے کا ایک اہم اسلامی اور برادر ملک سمجھتے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے حالیہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ایرانی صدر کا حالیہ دورہ ہمارے لئے بہت مہم اور تاریخی ہے جس کا ہدف دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے بہتر روابط قائم کرنا ہے۔

عادل عبدالمہدی نے کہا ایران و عراق دو ہمسایہ ملک ہیں ہمارے درمیان بہترین تعلقات برقرار ہیں انہوں نے کہا ہم دونوں ایک دوسرے کی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ہمیں معلوم ہے ایسے حالات میں کیا کرنا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے داعش کے خلاف عراقی عوام اور فوج کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا داعش کے خلاف ہماری جیت میں ایران کا اہم کردار ہے ایران شروع سے لیکر آخر تک ہمارے ساتھ تھا اور ایران کے تعاون  کی وجہ سے ہم داعش کو شکست دینے کامیاب پوے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے اس دورے میں ایران و عراق کے درمیان کے 5 اہم معاہدوں پر دستخظ کئے گئے ہیں ۔

ای میل کریں