حسن روحانی

تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں

اتحاد اور یکدلی کی مضبوطی ہی مسلمانوں کی نجات کا راستہ ہے

ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران، پڑوسی ممالک کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور ہم تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکدلی کی مضبوطی ہی مسلمانوں کی نجات کا راستہ ہے اور اس ذریعے سے دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے سامنے دنیائے اسلام کو بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بہادر عوام نبی پاک حضرت محمد (ص) کے پیروکار اور ان کی تعلیمات پر چلنے والے لوگ ہیں اور ہرگز طاقتوں، تکفیریوں اور ظالموں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ آج ایرانی قوم کے دشمنوں کی بات جوہری مسائل یا جوہری معاہدہ نہیں بلکہ وہ صرف یہ چاپتے ہیں کہ ہم ان کے مظالم اور بربریت کے سامنے کچھ نہ بولیں اور خاموش رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ خطے پر تکفیریوں کا غلبہ ہو تا کہ ہم مظلوموں کی دادرسی نہ کرسکیں اور ہر کوئی اپنا کام کرتا رہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری منزل واضح ہے، ایران خطے میں اپنے پڑوسیوں کو بھائی سمجھتا ہے اور ان کی سلامتی کو اپنی سلامتی دیکھتا ہے اور اسی مقصد کے لئے ہم تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

ای میل کریں