ابنا کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انڈونیشیا کے پیرا ایشیائی گیمزمیں میڈلزحاصل کرنے والے ایرانی ٹیموں کےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: اگر ملک میں موجود ظرفیتوں سے درست اور صحیح استفادہ کیا جائے تو ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جکارتہ میں ایشیائی کھیل مقابلوں میں ایران کے جانباز اور معذور کھلاڑیوں کو بہترین چیمپئنزقراردیتے ہوئے فرمایا: آپ جوانوں نے بہترین اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ اگر انسان کے اندر موجود مغفول صلاحیتوں اور ظرفیتوں سے استفادہ کیا جائے تو انسان آسانی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن رہ سکتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آپ نے عالمی سطح پر شاندار استقامت اورپائداری کا مظاہرہ کیا جبکہ بعض میدانوں میں بعض افراد استقامت کے بجائے پیچھے ہٹنے کی فکر کررہے ہیں۔ آپ نے عالمی سطح پر اسلامی اور قومی ثقافت اور حجاب اور عفاف کا شاندار نمونہ پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا کی موجودہ جنگ کو عزم ارادہ کی جنگ قراردیتے ہوئے فرمایا: آپ نے ثابت کردیا کہ آپ قوی و مضبوط ارادہ اور ثقافتی استقلال و اقتدار کے حامل ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے بعض اقتصادی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر ملک میں موجود ظرفیتوں سے درست استفادہ کیا جائے تو ملک میں موجود بعض اقتصادی مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمارے جانباز اور معذور جوانوں کی عالمی سطح پر چیمپئنز ہم سب کے لئے سبق آموز ہے اور آپ جانبازوں اور معذوروں کی شاندار کارکردگی ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔