پاک ایران

پاکستان، ایران کیساتھ ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

حکومت پاکستان کی جانب سے اسی ماہ بین الاقوامی رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد گیا جائے گا

ارنا - پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے۔

یہ بات ''فواد چوہدری'' نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ''مہدی ہنردوست'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاک ایران ثقافتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی شعبے میں دوطرفہ تبادلے سے نہ صرف دونوں ملکوں کے آداب و رسوم ایک دوسرے کے لئے فروغ ملے گا بلکہ یہ اقدام ثقافتی اور روائتی اقتدار کے لئے اہم ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے فنکاروں کو آگے بڑھنا ہوگا جس کا مقصد فلمی اور آرٹس کے شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اسی ماہ بین الاقوامی رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد گیا جائے گا اور ہم ایران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی اس عالمی تقریب میں اپنے جید علما کو شرکت کے لئے بھیجے۔

اس ملاقات میں سفیر اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں بشمول ثقافتی اور میڈیا کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی توسیع کے لئے آمادہ ہے۔

ہنردوست نے کہا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ فلم اور ڈرامے بنانے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ای میل کریں