آپ کے صبر اور بردباری سے اسلام کو عزت ملی ہے/ رہبر معظم انقلاب کی قید سے رہا ہونے والے افراد سے ملاقات
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عراقی بعثی صہیونیزم نے 31 شھریور 1359 شمسی کو اسلامی جمہوری ایران پر حملہ کیا جو آٹھ سال تک ہونے والی جنگ کا سبب بنا صدام کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسلامی جمہوری ایران میں ان کو ایسے بہادروں کا مقابلہ کرنا پڑھے گا جو ان کو ان کے اہداف تک نہین پہونچنے دیں گے اسلامی جمہوریہ کے بہادر سپاہیوں نے پوری طاقت اور لگن کے ساتھ آٹھ سال تک صدام کے بعثی فوجیوں کا مقابلہ کیا اور اپنی اسارت و شہادت سے دنیا کو یہ بتا دیا کے اپنے اہداف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سالوں بعد عراق کے قید خانوں سے رہائی پانے والے قیدیوں کا استقبال کرتے ہوے فرمایا آپ نے اپنی زندگی کے سات سال ، آٹھ سال ،دس سال اس سے کم یا زیادہ بہت سختی میں گزارے ہیں آپ نے اپنی زندگی کے بہترین حصہ یعنی جوانی کو اللہ کی راہ میں قربان کر دیا لیکن آپ کا یہ معاملہ خدا سے تھا جس میں آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ آپ کے صبر اور بردباری سے اسلام کو عزت ملی ہے آپ کے گھر والوں نے بھی آپ کی طرح اپنے صبر اور بردباری سے پوری دنیا میں اسلامی جمہوری ایران کا سر بلند کیا ہے آپ اور آپ کے گھر والے اسلامی جمہوریہ ایران کا بہترین سرمایہ ہیں۔
آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا آپ کی اسارت کے دوران ایرانی قوم نے بہت سارے اہم کارناموں کو انجام دیا ہے اس قوم نے کوئی آسان راستہ طہ نہیں کیا بلکہ یہ قوم کانٹوں پر چل کر یہاں تک پہنچی ہے ہمیں آپ اور آپ کے گھر والوں پر بہت فخر ہے۔
رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای نے قیدیوں کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے فرمایا آپ کامیاب اور سربلند ہو کر وطن واپس پہنچے ہیں آپ نے ان سخت سالوں میں بھی اپنے ایمان، اسلامی انقلاب اور امام خمینی (رح) سے اپنے عشق و محبت کو برقرار رکھا ہے۔
امام خامنہ ای نے قید سے رہا ہو کر وطن واپس پہچنے والے قیدیوں کی قدر دانی کرتے ہوے فرمایا آپ نے اپنے صبر سے ایرانی قوم کا سر جھکنے نہیں دیا آج بھی آپ جیت کے ساتھ واپس پہنچے ہیں جب تک اسلامی جموہری ایران کے پاس آپ جیسا خزانہ اور طاقت موجود ہے اس اسلامی انقلاب کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اسلامی جمہوری ایران کبھی کسی بھی طاقت کے سامنے نہیں جھکے گا۔۔
واضح رہے کہ 26 مرداد کو قید سے رہا ہوے والے قیدی اسلامی جموریہ ایران میں پہنچے ہیں اور اپنی خوشبو سے اسلامی جمہوری ایران کی فضا کو معطر کیا ہے اور ہر سال اسی دن کو قیدیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے کئی سال اپنے وطن کی مٹی اور اپنے رشتہ داروں کی دوری برداشت کیا تھا۔
واضح رہے اسلامی کہ جمہوری ایران کے بانی امام خمینی (رح) بھی ان قیدیوں کا بہت احترام کرتے تھے