آیت اللہ حکیم کی وفات کے بعد ایران کے ایک شہر میں موجود آیت اللہ حکیم ایک وکیل نے نجف میں امام خمینی رح کو ایک خط لکھا جس میں ان سے اجازت طلب کی تھی کے آیت اللہ حکیم کے بعد امام خمینی رح کا وکیل بنیں، امام خمینی رح نے بھی ایک سادہ سا اجازت نامہ لکھ کر ان کی طرف بھیج دیا لیکن یہ صاحب اس بات سے راضی نہیں ہوے کیوںکہ یہ چاہتے تھے کہ اس شہر اور پوری ریاست میں امام خمینی رح کے وکیل بنیں مرحوم سید مصطفی خمینی نے بھی امام خمینی رح سے ان کی سفارش کرتے ہوے فرمایا: کے ان کے اندر یہ صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ آیت اللہ حکیم رہ کا وکیل رہ چکے ہیں، امام خمینی رح نے ان کے جواب میں فرمایا: جتنا میں نے لکھ دیا کافی ہے، بعد میں شاید ان صاحب نے ایک دھمکی بھرا خط نجف میں امام خمینی رح کو لکھا، (اور اس بات کو ہم امام خمینی رح کے جواب سے سمجھیں ہیں۔) کے اگر مجھے یہ وکالت نہیں دی گئی تو میں لوگوں سے کہوں گا کے وہ آپ کی تقلید نہ کریں ۔
امام خمینی رح نے جواب میں لکھا تھا: اگر میرے حق میں یہ احسان کر دیں تو میں قیامت تک آپ کا شکر گزار رہوں گا کیوں کہ آپ نے میرے بوجھ کو ہلکا کر دیا اگر لوگ میری تقلید کرنا چھوڑ دیں گے تو میری ذمہ داری کا بوجھ ہلکا ہو جاے گا۔