تمام لوگ پریشان ہوگئے

تمام لوگ پریشان ہوگئے

ان تاجر برادران نے آپ کی خاطر یہ کیا اور وہ کیا

طاغوتی نظام سے آزادی حاصل کرلینے کی بعد قیطریہ سے تہران کے کچھ تجار نے امام خمینی (رح) کو دوپہر کے کھانے پر بلایا جب امام (رح) دستر خوان پر تشریف فرما ہوئے تو اس وقت ایک تاجر نے کہا: آغا! ان تاجر برادران نے آپ کی خاطر یہ کیا اور وہ کیا و غیرہ و غیرہ اس پر امام (رح) نے فرمایا:

"اگر انہوں ایسا کیا ہے تو بالکل غلط اور ناجائز اور بے سود کیا ہے۔"

امام (رح) کا یہ جواب سن کر تمام لوگ پریشان ہوگئے کہ امام (رح) نے یہ کیا کہہ دیا ہے۔ اس کے بعد امام (رح) نے مزید فرمایا:

اگر انہوں نے یہ ساری زحمات خدا کی خاطر اٹھائی ہیں تو پھر امیدوار رہیں کہ خدا انہیں ضرور اجر و پاداش عطا کرے گا اور میرا مشورہ ہے کہ اس کے بعد بھی الہی امور کو انجام دینے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں! اور اگر واقعا انہوں نے یہ سارا کچھ میری خاطر کیا ہے تو پھر یہ جان لیں کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے کہ جو میں ان کو ان کی زحمات کے بدلے میں دوں۔"

پابہ پای آفتاب، ج 4، ص 260

ای میل کریں