خدا پر توکل

خدا پر توکل

ہم کامیاب ہیں

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ امام خمینی (رح) نے مئی 1963 ء میں ایک بات فرمائی اور آخری دم تک اس پر ثابت قدم رہے اور وہ بات یہ تھی؛ "اسلام" اس کے بعد آپ (رح) نے اس اسلام کی راہ پر  اپنی اولاد قرباد کی، پندرہ سال جیل، جلاوطنی اور ہجرت کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اسلامی قوانین پر عمل کرنے سے ذرہ برابر دریغ نہ کیا اور اسی راستے پر چلتے رہے اور اپنی اسی بات پر ثابت قدم رہے۔ لہذا آپ کی ساری زندگی اسلامی اصولوں کی پیروی کرنے میں بسر ہوئی اور اس راستے پر آپ ہمیشہ کامیابی اور جیت کا احساس کیا کرتے اور فرمایا کرتے تھے:

"ہم کیونکہ احکام الہی کی اطاعت کرتے ہیں اس لئے کامیاب ہیں، اگرچہ ہم ظاہرا شکست ہی کیوں نہ کھا جائیں اور چاہے ہمارے مسلمان بھائی اس راہ میں شہید ہی کیوں نہ ہوجائیں، بہرحال ہم کامیاب ہیں۔ "

آپ واقعا اپنے اجداد ( ائمہ اطہار علیہم السلام) کے حقیقی پیرو کار تھے کیونکہ وہ بھی اسی راستے پر تھے یعنی اوامر الہی کی اطاعت کیا کرتے تھے چاہے شہید ہی کیوں نہیں ہوجاتے یا ظاہرا شکست سے ہی کیوں نہ دوچار ہونا پڑتا۔

پا بہ پای آفتاب، ج 1، ص 116

ای میل کریں