آپ اپنا تعارف کرایں؟
میں سید اذرار حسین شاہ ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھتا ہوں اور اس وقت شعبہ تعلیم کے ایک اہم عھدہ پر فائز ہوں۔
آپ نے امام خمینی (رح) کو کب سےاور کیسے پہچانا؟
جب ہم سن شعور کو بھی نہیں پہونچے تھے مگر آنکھوں میں ان کی تصویر موجود تھی اور جب شعور آیا تو آپ کے کارناموں کے بارے میں تحقیق کی اور مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے آپ کی شخصیت کو پہچاننے کی کوشش کی جن میں سب سے زیادہ ہم نے آپ کو آپ کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے پہچانا ہے۔
امام خمینی (رح) کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن جیسے کہ میں نے کہا کہ یہ آپ کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ تھا جو آپ نے اسلامی انقلاب لایا جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مظلوم آپ کو اپنا راہنما مانتے ہیں اس کے علاوہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت سی کتابوں میں پڑھا ہے آپ نے زندگی کے ہر گوشہ کے حوالے سے کام کیا ہے، امام خمینی نے عالم اسلام کے لئے جو بڑا کام کیا وہ نظریہ خلافت جو کہ حکومت عثمانی کے بعد زوال پزیر ہو گیا تھا اور یورپ دنیا بھر میں اس بات کا اعلان کر رہا تھا کہ اسلام صرف مسجدوں تک محدود ہے اس میں دنیا چلانے کی صلاحیت نہیں ہے اس کا امام خمینی رح نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ منہ توڑ جواب دیا اور آپ کا یہ کام انبیاء اور اوصیاء کام تھا۔
امام خمینی (رح) اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے میں کیونکر کامیاب ہوے؟
امام خمینی رح نے اس تحریک کو صرف خدا کے لئے شروع کیا تھا اور آپ کا ہدف یہ تھا کہ اسلامی قوانین کو اس سرزمین پر نافذ کر سکیں اس لئے آپ نے خدا پر توکل کیا اور اپنی قوم پر اور خود اپنے اوپر بھروسہ کیا جس کی وجہ سے آپ کی قوم نے بھی آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کی ہر آواز پر لبیک کہا یہ وہ کچھ اسباب ہیں جس کی وجہ سے آپ شاہ کو ہرا سکے اور مکتب اہل بیت کی یہ تعلیم رہی ہے کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا ہے اسی لئے امام خمینی رح نے شاہ کے خلاف آواز بلند کی اور آج بھی شاہ کی طرح امریکہ جیسے اُس کے حمایتی امام خمینی رح کے افکار سے ڈر رہے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کے کس طرح ان افکار کو لوگوں کے ذہنوں سے محو کریں لیکن اُنھیں معلوم نہیں کہ امام خمینی رح آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ آج بھی اپنے افکار کے ذریعے مظلوموں کے مسیحا بنے ہوے ہیں ۔
امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے؟
آج بھی اگر مسلمانوں کو اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے تو اُ سے ہر قسم کی فرقہ پرستی کو چھوڑ کر متحد ہونا پڑھے گا جب امام خمینی رح نے اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا اس وقت بھی ایران میں موجود تمام مسلمانوں نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا اسی طرح امام خمینی رح کی قیادت سے لے کر آج تک ایران کے مسلمان ایک ہیں اور یہی اُن کی کامیابی کی وجہ ہے لیکن دنیا کے دوسرے ممالک میں مسلمان میں فرقوں اور مسلکوں میں ہوچکے ہیں امام کی نظر میں شیعہ اور سنی اسلام کے دو پر ہیں جس کی پرواز کے لئے دونوں کا ہونا ضروری ہے۔
امام خمینی کی وہ کون سی صفت ہے جس نے آپ کی اپنی طرف جذب کیا؟
اللہ کے نظام کو دنیا میں نافذ کرنے کی کوشش۔
آپ ایک جملے میں امام خمینی کے بارے میں کیا کہیں گے؟
امام خمینی ایک شخص کا نہیں ایک فکر کا نام ہے اور یہ فکر تاقیامت باقی رہے گی۔