آپ ہمیں اپنا تعارف کرایں؟
میں ارشاد احمد ہندوستان کی ریاست کشمیر سے تعلق رکھتا ہوں، ایک بزنس مین ہوں اور کئی ملی تنظیموں سے بھی وابستہ ہوں اور بہت سے فلاحی ادارے چلاتا ہوں۔
آپ امام خمینی (رح) سے کب اور کیسے آشنا ہوئے؟
میں اس وقت بہت چھوٹا تھا جب انقلاب کے سلسلے میں امام کی کوشششوں کے بارے میں اخبارات میں پڑھا کرتے تھے والد سنایا کرتے تھے اس وقت تو اتنا سمجھ میں نہیں آتا تھا لیکن عمر کے ساتھ ساتھ شعور آیا کہ والد جس شخصیت کے بارے میں بات کیا کرتے تھے وہ اس صدی کے سب سے بڑے راہنما تھے، انقلاب کے بارے میں تحریکیں بہت چلتی ہیں لیکن جو انقلاب ایران میں آیا اور آپ ایران میں معاشی، اقتصادی تبدیلی ہی نہیں لائے بلکہ روحانی تبدیلی دی وہ عظیم ہے۔
آپ کی نظر میں وہ کیا وجہ تھی کہ امام شاہ سے مقابلہ کرنے اور اس کو ملک سے باہر نکالنے میں کامیاب رہے؟
میں چونکہ ایک سنی مسلمان ہوں اس لئے میں امام کو اس نظر سے زیادہ دیکھتا رہا ہوں کہ امام نے امت مسلمہ اور اسلام کے بارے میں کیا کہا ہے، آپ نے تمام مسلمانوں کو ایک امت بتایا اور یہ امام کی فکر تھی کہ آپ نے مسلمانوں کو زمانے کے شیطان سے آشنا کرایا، آپ نے شیعہ سنی اتحاد کے لئے بہت ہی سنجیدہ اور ایماندارانہ کوشش کی اور جو دوسری ایک اہم وجہ جس کی امام خمینی رح کامیاب ہوگے کہ وہ صہیونی طاقت کو اس ملک باہر کریں وہ یہ تھی کہ امام خمینی رح کو صرف خدا پر بھروسہ تھا اور انھوں خدا وند متعال پر توکل کیا تھا انھوں نے اس انقلاب کی بنیاد بغیر کسی لالچ کے رکھی تھی انھوں سچے دل مکمل اخلاص کے ساتھ اپنی اس دینی تحریک کی راہنمائی کی امام خمینی رح کی تحریک ایک اسلامی تحریک تھی ۔
امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے؟
امام رح نے اپنے دور میں اس بارے میں بہت کوشش کی تمام مسلمانوں کے دعمیان اتحاد قائم ہو جائے اور مسلمان ایک ہو کر اسلام کے دشمن کا مقابلہ کریں امام خمینی رح کی وفات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی امام خمینی رح کی اس مقصد کو عملی جامعہ پہنانے کی بہت کوشش کی لیکں بڑے افسوس کے ساتھ اس بات کو کہناپڑھتا ہے عرب ممالک کی طرف سے امام خمینی رح کی اس آواز پر لبیک نہیں کہا گیاورنہ امام کا وہ خواب بہت پہلے ہی پورا ہو چکا ہوتا آج بھی اگر عرب ممالک اسلام کے دشمن کا ساتھ چھوڑ کر باقی مسلمان جو اسلام کے لئے لڑھ رہے جن میں سے سر فہرست ایران ہے کا ساتھ دیں تو مسلمان اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
یوم القدس کی بنیاد امام خمینی (رح) نے رکھی اس بارے میں آپ کا کیا کہناہے؟
یہ امام کے نظریات کا اثر تھا، قدس کو بین الاقوامی سطح پر یہودیوں نے بلکہ یوں کہیں کہ لگتا ہے کہ عربوں نے بھی بھلا دیا تھا اور امام نے اس دن کے ذریعہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یاد دلایا کہ یہ تمہارا قبلہ اول ہے اور تم دینی اور شرعی طور پر اس سے دست بردار نہیں ہو سکتے، اور آج یوم القدس کے موقع پر شیعہ اور سنی حاضر ہو کر امام کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ یہ آزاد ہو کر رہے گا۔
امام کی صفات حمیدہ میں سے آپ کو کس صفت نے ان کی طرف جذب کیا؟
ہجرت انقلاب کی ضمانت ہے اور پیغمبر کی طرح آپ نے بھی انقلاب کے لئے ہجرت کی۔
ایک جملے میں آپ امام خمینی کے بارے میں کیا کہیں گے؟
نبی اکرم(ص) کے اسلامی انقلاب کے بعد اس سرزمین پر اگر کوئی اسلامی انقلاب لایا ہے تو اس کا نام امام خمینی (رح) ہے۔