امام خمینی(رح) نے مشرق و مغرب کے استبداد کے خلاف آواز بلند کی اور اس کا مقابلہ کیا۔ گورباچف کو بھیجے گئے امام خمینی(رح) کے پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ جیسا کہ پوری دنیا گواہ ہے کہ روس کے بارے میں امام خمینی(رح) کی تمام پیشین گوئیاں صحیح نکلیں۔ لہذا ایران، روس اور دوسرے ممالک کے سیاستمداروں کو چاہئے کہ وہ امام(رح) کی سیاسی افکار کو عالمی معاملات میں اہم دستورالعمل کے عنوان سے تجزیہ و تحلیل قرار دیں اور صلح و آرام و دوستی برقرار رکھنے اور انسانی ثقافت کو ترقی بخشنے کے لئے اس سے مستفید ہوں۔